Quran with Urdu translation - Surah FaTir ayat 10 - فَاطِر - Page - Juz 22
﴿مَن كَانَ يُرِيدُ ٱلۡعِزَّةَ فَلِلَّهِ ٱلۡعِزَّةُ جَمِيعًاۚ إِلَيۡهِ يَصۡعَدُ ٱلۡكَلِمُ ٱلطَّيِّبُ وَٱلۡعَمَلُ ٱلصَّٰلِحُ يَرۡفَعُهُۥۚ وَٱلَّذِينَ يَمۡكُرُونَ ٱلسَّيِّـَٔاتِ لَهُمۡ عَذَابٞ شَدِيدٞۖ وَمَكۡرُ أُوْلَٰٓئِكَ هُوَ يَبُورُ ﴾
[فَاطِر: 10]
﴿من كان يريد العزة فلله العزة جميعا إليه يصعد الكلم الطيب والعمل﴾ [فَاطِر: 10]
Abul Ala Maududi Jo koi izzat chahta ho usey maloom hona chahiye ke izzat saari ki saari Allah ki hai. Uske haan jo cheez upar chadhti hai woh sirf pakeezah qaul(baat/words) hai, aur amal e saleh usko upar chadhata hai. Rahey woh log jo behuda chaal baaziyan karte hain, unke liye sakht azaab hai aur unka makar (plotting) khud hi gaarat honay wala hai |
Ahmed Ali جو شخص عزت چاہتا ہو سو الله ہی کے لیے سب عزت ہے اسی کی طرف سب پاکیزہ باتیں چڑھتی ہیں اور نیک عمل اس کو بلند کرتا ہے اور جو لوگ بری تدبیریں کرتے ہیں انہی کے لیے سخت عذاب ہے اوران کی بری تدبیر ہی برباد ہو گی |
Fateh Muhammad Jalandhry جو شخص عزت کا طلب گار ہے تو عزت تو سب خدا ہی کی ہے۔ اسی کی طرف پاکیزہ کلمات چڑھتے ہیں اور نیک عمل اس کو بلند کرتے ہیں۔ اور جو لوگ برے برے مکر کرتے ہیں ان کے لئے سخت عذاب ہے۔ اور ان کا مکر نابود ہوجائے گا |
Mahmood Ul Hassan جس کو چاہئے عزت تو اللہ کے لیے ہے ساری عزت [۱۲] اس کی طرف چڑھتا ہے کلام ستھرا [۱۳] اور کام نیک اس کو اٹھا لیتا ہے [۱۴] اور جو لوگ داؤ میں ہیں برائیوں کے انکے لیے سخت عذاب ہے اور ان کا داؤ ہے ٹوٹے کا [۱۵] |
Muhammad Hussain Najafi جو کوئی عزت کا طلبگار ہے (تو وہ سمجھ لے) کہ ساری عزت اللہ ہی کیلئے ہے (لہٰذا وہ خدا سے طلب کرے) اچھے اور پاکیزہ کلام اس کی طرف بلند ہوتے ہیں اور نیک عمل انہیں بلند کرتا ہے (یا اللہ نیک عمل کو بلند کرتا ہے) اور جو لوگ (آپ کے خلاف) برائیوں کے منصوبے بناتے ہیں (بری تدبیریں کرتے ہیں) ان کیلئے سخت عذاب ہے (اور ان کا مکر و فریب آخرکار) نیست و نابود ہو جائے گا۔ |