×

وہی تو ہے جس نے تم کو زمین میں خلیفہ بنایا ہے 35:39 Urdu translation

Quran infoUrduSurah FaTir ⮕ (35:39) ayat 39 in Urdu

35:39 Surah FaTir ayat 39 in Urdu (الأوردية)

Quran with Urdu translation - Surah FaTir ayat 39 - فَاطِر - Page - Juz 22

﴿هُوَ ٱلَّذِي جَعَلَكُمۡ خَلَٰٓئِفَ فِي ٱلۡأَرۡضِۚ فَمَن كَفَرَ فَعَلَيۡهِ كُفۡرُهُۥۖ وَلَا يَزِيدُ ٱلۡكَٰفِرِينَ كُفۡرُهُمۡ عِندَ رَبِّهِمۡ إِلَّا مَقۡتٗاۖ وَلَا يَزِيدُ ٱلۡكَٰفِرِينَ كُفۡرُهُمۡ إِلَّا خَسَارٗا ﴾
[فَاطِر: 39]

وہی تو ہے جس نے تم کو زمین میں خلیفہ بنایا ہے اب جو کوئی کفر کرتا ہے اس کے کفر کا وبال اُسی پر ہے، اور کافروں کو اُن کا کفر اِس کے سوا کوئی ترقی نہیں دیتا کہ ان کے رب کا غضب اُن پر زیادہ سے زیادہ بھڑکتا چلا جاتا ہے کافروں کے لیے خسارے میں اضافے کے سوا کوئی ترقی نہیں

❮ Previous Next ❯

ترجمة: هو الذي جعلكم خلائف في الأرض فمن كفر فعليه كفره ولا يزيد, باللغة الأوردية

﴿هو الذي جعلكم خلائف في الأرض فمن كفر فعليه كفره ولا يزيد﴾ [فَاطِر: 39]

Abul Ala Maududi
Wahi to hai jisne tumko zameen mein khalifa banaya hai. Ab jo koi kufr karta hai uske kufr ka wabal (burden) usi par hai, aur kaafiron ko unka kufr iske siwa koi taraqqi nahin deta ke unke Rubb ka gazab unpar zyada se zyada bhadakta chala jaata hai. Kaafiron ke liye khasare (nuksan) mein izafey ke siwa koi taraqqi nahin
Ahmed Ali
وہی ہے جس نے تمہیں زمین میں قائم مقام بنایا پس جو کفر کرے گا اس کے کفر کا وبال اسی پر ہوگا اور کافروں کا کفر ان کے رب کے ہاں ناراضگی کے سوا اور کچھ نہیں زیادہ کرتا
Fateh Muhammad Jalandhry
وہی تو ہے جس نے تم کو زمین میں (پہلوں کا) جانشین بنایا۔ تو جس نے کفر کیا اس کے کفر کا ضرر اسی کو ہے۔ اور کافروں کے حق میں ان کے کفر سے پروردگار کے ہاں ناخوشی ہی بڑھتی ہے اور کافروں کو ان کا کفر نقصان ہی زیادہ کرتا ہے
Mahmood Ul Hassan
وہی ہے جس نے کیا تمکو قائم مقام زمین میں [۴۹] پھر جو کوئی ناشکری کرے تو اس پر پڑے اسکی ناشکری اور منکروں کو نہ بڑھے گی انکے انکار سے ان کے رب کے سامنے مگر بیزاری اور منکروں کو نہ بڑھے گا انکے انکار سے مگر نقصان [۵۰]
Muhammad Hussain Najafi
وہ وہی ہے جس نے تمہیں (گزشتہ لوگوں کا) جانشین بنایا سو جو کوئی کفر کرے گا۔ تو اس کے کفر (کا وبال) اسی پر پڑے گا اور کافروں کا کفران کے پروردگار کے ہاں سوائے قہر و غضبِ الٰہی کے اور کسی چیز میں اضافہ نہیں کرتا اور کافروں کا کفر صرف ان کے خسارے اور گھاٹے میں اضافہ کرتا ہے۔
❮ Previous Next ❯

Verse in more languages

Transliteration Bangla Bosnian German English Persian French Hindi Indonesian Kazakh Dutch Russian Spanish Turkish Urdu Uzbek