Quran with Urdu translation - Surah Ya-Sin ayat 49 - يسٓ - Page - Juz 23
﴿مَا يَنظُرُونَ إِلَّا صَيۡحَةٗ وَٰحِدَةٗ تَأۡخُذُهُمۡ وَهُمۡ يَخِصِّمُونَ ﴾
[يسٓ: 49]
﴿ما ينظرون إلا صيحة واحدة تأخذهم وهم يخصمون﴾ [يسٓ: 49]
Abul Ala Maududi Dar-asal yeh jis cheez ki raah takk rahey hain woh bas ek dhamaka hai jo yakayak inhein ain us halat mein dhar lega jab yeh (apne dunyavi maamlaat mein) jhagad rahey hongey |
Ahmed Ali وہ صرف ایک چیخ ہی کا انتظار کر رہے ہیں جو انہیں آ لے گی اور وہ آپس میں جھگڑ رہے ہوں گے |
Fateh Muhammad Jalandhry یہ تو ایک چنگھاڑ کے منتظر ہیں جو ان کو اس حال میں کہ باہم جھگڑ رہے ہوں گے آپکڑے گی |
Mahmood Ul Hassan یہ تو راہ دیکھتے ہیں ایک چنگھاڑ کی جو ان کو آ پکڑے گی جب آپس میں جھگڑ رہے ہوں گے |
Muhammad Hussain Najafi وہ صرف ایک مہیب آواز (چنگھاڑ) یعنی نَفَخ صُور کا انتظار کر رہے ہیں جو انہیں اپنی گرفت میں لے لے گی جبکہ یہ لوگ (اپنے معاملات میں) باہم لڑ جھگڑ رہے ہوں گے۔ |