Quran with Urdu translation - Surah sad ayat 75 - صٓ - Page - Juz 23
﴿قَالَ يَٰٓإِبۡلِيسُ مَا مَنَعَكَ أَن تَسۡجُدَ لِمَا خَلَقۡتُ بِيَدَيَّۖ أَسۡتَكۡبَرۡتَ أَمۡ كُنتَ مِنَ ٱلۡعَالِينَ ﴾
[صٓ: 75]
﴿قال ياإبليس ما منعك أن تسجد لما خلقت بيدي أستكبرت أم كنت﴾ [صٓ: 75]
Abul Ala Maududi Rubb ne farmaya “Aey Iblis, tujhey kya cheez usko sajda karne se maanay hui jisey maine apne dono haathon se banaya hai? Tu bada ban raha hai ya tu hai hi kuch unchey darje ki hastiyon mein se?” |
Ahmed Ali فرمایا اے ابلیس! تمہیں اس کےے سجدہ کرنے سے کس نے منع کیا جسے میں نے اپنے ہاتھوں سے بنایا کیا تو نے تکبر کیا یا تو بڑوں میں سے تھا |
Fateh Muhammad Jalandhry (خدا نے) فرمایا کہ اے ابلیس جس شخص کو میں نے اپنے ہاتھوں سے بنایا اس کے آگے سجدہ کرنے سے تجھے کس چیز نے منع کیا۔ کیا تو غرور میں آگیا یا اونچے درجے والوں میں تھا؟ |
Mahmood Ul Hassan فرمایا اے ابلیس کس چیز نے روک دیا تجھ کو کہ سجدہ کرے اس کو جس کو میں نے بنایا اپنے دونوں ہاتھوں سے [۶۶] یہ تو نے غرور کیا یا تو بڑا تھا درجہ میں [۶۷] |
Muhammad Hussain Najafi ارشاد ہوا اے ابلیس! تجھے کس چیز نے روکا کہ اس کے سامنے سجدہ کرے جسے میں نے اپنی طاقت و قدرت سے پیدا کیا ہے؟ کیا تو نے تکبر کیا ہے یا تو سرکشوں میں سے ہوگیا ہے؟ |