Quran with Urdu translation - Surah Az-Zumar ayat 32 - الزُّمَر - Page - Juz 24
﴿۞ فَمَنۡ أَظۡلَمُ مِمَّن كَذَبَ عَلَى ٱللَّهِ وَكَذَّبَ بِٱلصِّدۡقِ إِذۡ جَآءَهُۥٓۚ أَلَيۡسَ فِي جَهَنَّمَ مَثۡوٗى لِّلۡكَٰفِرِينَ ﴾
[الزُّمَر: 32]
﴿فمن أظلم ممن كذب على الله وكذب بالصدق إذ جاءه أليس في﴾ [الزُّمَر: 32]
Abul Ala Maududi Phir us shaks se bada zaalim aur kaun hoga jisne Allah par jhoot baandha aur jab sacchayi uske saamne aayi to usey jhutla diya. Kya aisey kaafiron ke liye jahannum mein koi thikana nahin hai |
Ahmed Ali پھر اس سے کون زیادہ ظالم ہے جس نے الله پرجھوٹ بولا اور سچی بات کو جھٹلایا جب اس کے پاس آئی کیا دوزخ میں کافروں کا ٹھکانا نہیں ہے |
Fateh Muhammad Jalandhry تو اس سے بڑھ کر ظالم کون جو خدا پر جھوٹ بولے اور سچی بات جب اس کے پاس پہنچ جائے تو اسے جھٹلائے۔ کیا جہنم میں کافروں کا ٹھکانا نہیں ہے؟ |
Mahmood Ul Hassan پھر اس سے زیادہ ظالم کون جس نے جھوٹ بولا اللہ پر اور جھٹلایا سچی بات کو جب پہنچی اس کے پاس کیا نہیں دوزخ میں ٹھکانہ منکروں کا [۴۹] |
Muhammad Hussain Najafi اور جو شخص سچائی لے کر آیا اور جس نے اس کی تصدیق کی تو یہی لوگ پرہیزگار ہیں۔ |