Quran with Urdu translation - Surah Az-Zumar ayat 44 - الزُّمَر - Page - Juz 24
﴿قُل لِّلَّهِ ٱلشَّفَٰعَةُ جَمِيعٗاۖ لَّهُۥ مُلۡكُ ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلۡأَرۡضِۖ ثُمَّ إِلَيۡهِ تُرۡجَعُونَ ﴾
[الزُّمَر: 44]
﴿قل لله الشفاعة جميعا له ملك السموات والأرض ثم إليه ترجعون﴾ [الزُّمَر: 44]
Abul Ala Maududi Kaho, shafaa-at (intercession) saari ki saari Allah ke ikhtiyar mein hai. Aasmaano aur zameen ki baadshahi ka wahi maalik hai, phir usiki taraf tum paltaye janey waley ho |
Ahmed Ali کہہ دو ہر طرح کی حمایت الله ہی کے اختیار میں ہے آسمانوں اور زمین میں اسی کی حکومت ہے پھر اسی کی طرف تم لوٹائے جاؤ گے |
Fateh Muhammad Jalandhry کہہ دو کہ سفارش تو سب خدا ہی کے اختیار میں ہے۔ اسی کے لئے آسمانوں اور زمین کی بادشاہت ہے۔ پھر تم اسی کی طرف لوٹ کر جاؤ گے |
Mahmood Ul Hassan تو کہہ اللہ کے اختیار میں ہے ساری سفارش اسی کا راج ہے آسمان اور زمین میں پھر اسی کی طرف پھیرے جاؤ گے [۵۹] |
Muhammad Hussain Najafi آپ(ص) کہہ دیجئے کہ شفاعت پوری کی پوری اللہ کے قبضۂ قدرت میں ہے (اور) اسی کیلئے آسمانوں اور زمین کی بادشاہی ہے پھر تم اسی کی طرف لوٹائے جاؤگے۔ |