Quran with Urdu translation - Surah Az-Zumar ayat 67 - الزُّمَر - Page - Juz 24
﴿وَمَا قَدَرُواْ ٱللَّهَ حَقَّ قَدۡرِهِۦ وَٱلۡأَرۡضُ جَمِيعٗا قَبۡضَتُهُۥ يَوۡمَ ٱلۡقِيَٰمَةِ وَٱلسَّمَٰوَٰتُ مَطۡوِيَّٰتُۢ بِيَمِينِهِۦۚ سُبۡحَٰنَهُۥ وَتَعَٰلَىٰ عَمَّا يُشۡرِكُونَ ﴾
[الزُّمَر: 67]
﴿وما قدروا الله حق قدره والأرض جميعا قبضته يوم القيامة والسموات مطويات﴾ [الزُّمَر: 67]
Abul Ala Maududi In logon ne Allah ki qadar hi na ki jaisa ke uski qadar karne ka haqq hai (uski qudrat e kaamila ka haal to yeh hai ke) qayamat ke roz poori zameen uski mutti mein hogi aur aasmaan uske dast e raast (right hand) mein liptey huey hongey. Paak aur baala-tarr hai woh us shirk se jo yeh log karte hain |
Ahmed Ali اور انھوں نے الله کی قدر نہیں کی جیسا کہ اس کی قدر کرنے کا حق ہے اور یہ زمین قیامت کے دن سب اسی کی مٹھی میں ہو گی اور آسمان اس کے داہنے ہاتھ میں لپٹے ہوئےہوں گے وہ پاک اور برتر ہے اس سے جو وہ شریک ٹھیراتے ہیں |
Fateh Muhammad Jalandhry اور انہوں نے خدا کی قدر شناسی جیسی کرنی چاہیئے تھی نہیں کی۔ اور قیامت کے دن تمام زمین اس کی مٹھی میں ہوگی اور آسمان اس کے داہنے ہاتھ میں لپٹے ہوں گے۔ (اور) وہ ان لوگوں کے شرک سے پاک اور عالی شان ہے |
Mahmood Ul Hassan اور نہیں سمجھے اللہ کو جتنا کچھ وہ ہے [۸۲] اور زمین ساری ایک مٹھی ہے اسکی دن قیامت کے اور آسمان لپٹے ہوئے ہوں اسکے داہنے ہاتھ میں وہ پاک ہے اور بہت اوپر ہے اس سے کہ شریک بتلاتے ہیں [۸۳] |
Muhammad Hussain Najafi اور ان لوگوں نے اللہ کی اس طرح قدر نہیں کی جس طرح کہ اس کی قدر کرنی چاہیے تھی۔ حالانکہ قیامت کے دن ساری زمین اس کی مٹھی میں ہوگی اور سب آسمان بھی اس کے دائیں ہاتھ میں لپٹے ہوں گے وہ پاک ہے اور برتر ہے اس شرک سے جو وہ کرتے ہیں۔ |