Quran with Urdu translation - Surah An-Nisa’ ayat 49 - النِّسَاء - Page - Juz 5
﴿أَلَمۡ تَرَ إِلَى ٱلَّذِينَ يُزَكُّونَ أَنفُسَهُمۚ بَلِ ٱللَّهُ يُزَكِّي مَن يَشَآءُ وَلَا يُظۡلَمُونَ فَتِيلًا ﴾
[النِّسَاء: 49]
﴿ألم تر إلى الذين يزكون أنفسهم بل الله يزكي من يشاء ولا﴾ [النِّسَاء: 49]
Abul Ala Maududi Tumne un logon ko bhi dekha jo bahut apni pakeezgi e nafs ka dum bharte (who boast of their righteousness) hain? Halanke pakeezgi to Allah hi jisey chahta hai ata karta hai, aur (unhein jo pakeezgi nahin milti to dar haqeeqat) unpar zarra barabar bhi zulm nahin kiya jata |
Ahmed Ali کیا تم نے ان لوگو ں کو نہیں دیکھا جو اپنی پاکیزگی کا دم بھرتے ہیں بلکہ الله جسے چاہے پاک کرتا ہے اور ان پر تاگے کے برابر بھی ظلم نہ ہوگا |
Fateh Muhammad Jalandhry کیا تم نے ان لوگوں کو نہیں دیکھا جو اپنے تئیں پاکیزہ کہتے ہیں (نہیں) بلکہ خدا ہی جس کو چاہتا ہے پاکیزہ کرتا ہے اور ان پر دھاگے کے برابر بھی ظلم نہیں ہوگا |
Mahmood Ul Hassan کیا تو نے نہ دیکھا ان کو جو اپنے آپ کو پاکیزہ کہتے ہیں بلکہ اللہ ہی پاکیزہ کرتا ہے جس کو چاہے اور ان پر ظلم نہ ہو گا تاگے برابر [۹۰] |
Muhammad Hussain Najafi کیا تم نے ان لوگوں کو نہیں دیکھا جو اپنی پاکیزگی بیان کرتے ہیں (اور خود اپنی تعریف کرتے ہیں) حالانکہ اللہ جسے چاہتا ہے پاکیزگی عطا کرتا ہے (جس کی چاہتا ہے تعریف کرتا ہے)۔ اور ان پر سوت برابر (ذرہ برابر) ظلم نہیں کیا جائے گا۔ |