Quran with Urdu translation - Surah Fussilat ayat 43 - فُصِّلَت - Page - Juz 24
﴿مَّا يُقَالُ لَكَ إِلَّا مَا قَدۡ قِيلَ لِلرُّسُلِ مِن قَبۡلِكَۚ إِنَّ رَبَّكَ لَذُو مَغۡفِرَةٖ وَذُو عِقَابٍ أَلِيمٖ ﴾
[فُصِّلَت: 43]
﴿ما يقال لك إلا ما قد قيل للرسل من قبلك إن ربك﴾ [فُصِّلَت: 43]
Abul Ala Maududi Aey Nabi, tumse jo kuch kaha jaa raha hai usmein koi cheez bhi aisi nahin hai jo tumse pehle guzrey huey Rasoolon se na kahi jaa chuki ho. Beshak tumhara Rubb bada darguzar karne wala hai, aur uske saath badi dardnaak saza dene wala hai |
Ahmed Ali آپ سے وہی بات کہی جاتی ہے جو آپ سے پہلے رسولوں سے کہی گئی تھی بے شک آپ کا رب بخشنے والا اور دردناک عذاب دینے والا بھی ہے |
Fateh Muhammad Jalandhry تم سے وہی باتیں کہیں جاتی ہیں جو تم سے پہلے اور پیغمبروں سے کہی گئی تھیں۔ بےشک تمہارا پروردگار بخش دینے والا بھی اور عذاب الیم دینے والا بھی ہے |
Mahmood Ul Hassan تجھے وہی کہتے ہیں جو کہہ چکےہیں سب رسولوں سے تجھ سے پہلے تیرے رب کے یہاں معافی بھی ہے اور سزا بھی ہے دردناک [۵۸] |
Muhammad Hussain Najafi اے رسول(ص)) آپ سے وہی کچھ کہا جا رہا ہے جو آپ سے پہلے گزرے ہوئے رسولوں(ع) سے کہا گیا ہے بیشک آپ کا پروردگار بڑا بخشش والا بھی ہے اور بڑے دردناک عذاب والا بھی۔ |