×

جو کچھ بھی تم لوگوں کو دیا گیا ہے وہ محض دنیا 42:36 Urdu translation

Quran infoUrduSurah Ash-Shura ⮕ (42:36) ayat 36 in Urdu

42:36 Surah Ash-Shura ayat 36 in Urdu (الأوردية)

Quran with Urdu translation - Surah Ash-Shura ayat 36 - الشُّوري - Page - Juz 25

﴿فَمَآ أُوتِيتُم مِّن شَيۡءٖ فَمَتَٰعُ ٱلۡحَيَوٰةِ ٱلدُّنۡيَاۚ وَمَا عِندَ ٱللَّهِ خَيۡرٞ وَأَبۡقَىٰ لِلَّذِينَ ءَامَنُواْ وَعَلَىٰ رَبِّهِمۡ يَتَوَكَّلُونَ ﴾
[الشُّوري: 36]

جو کچھ بھی تم لوگوں کو دیا گیا ہے وہ محض دنیا کی چند روزہ زندگی کا سر و سامان ہے، اور جو کچھ اللہ کے ہاں ہے وہ بہتر بھی ہے اور پائدار بھی وہ اُن لوگوں کے لیے ہے جو ایمان لائے ہیں اور اپنے رب پر بھروسہ کرتے ہیں

❮ Previous Next ❯

ترجمة: فما أوتيتم من شيء فمتاع الحياة الدنيا وما عند الله خير وأبقى, باللغة الأوردية

﴿فما أوتيتم من شيء فمتاع الحياة الدنيا وما عند الله خير وأبقى﴾ [الشُّوري: 36]

Abul Ala Maududi
Jo kuch bhi tum logon ko diya gaya hai woh mehaz duniya ki chand roza zindagi ka sar o saaman hai, aur jo kuch Allah ke haan hai woh behtar bhi hai aur payedar bhi. Woh un logon ke liye hai jo imaan laye hain aur apne Rubb par bharosa karte hain
Ahmed Ali
پھر جو کچھ تمہیں دیا گیا ہے وہ دنیا کی زندگی کا سامان ہے اور جو کچھ الله کے پاس ہے وہ بہتر اور سدا رہنے والا ہے یہ ان کے لیے ہے جو ایمان لائے اور اپنے رب پر توکل کرتے ہیں
Fateh Muhammad Jalandhry
(لوگو) جو (مال ومتاع) تم کو دیا گیا ہے وہ دنیا کی زندگی کا (ناپائدار) فائدہ ہے۔ اور جو کچھ خدا کے ہاں ہے وہ بہتر اور قائم رہنے والا ہے (یعنی) ان لوگوں کے لئے جو ایمان لائے اور اپنے پروردگار پر بھروسا رکھتے ہیں
Mahmood Ul Hassan
سو جو چکھ ملا ہے تمکو کوئی چیز ہو سو وہ برت لینا ہے دنیا کی زندگانی میں اورجو کچھ اللہ کے یہاں ہے بہتر ہے اور باقی رہنے والا واسطے ایمان والوں کے جو اپنے رب پر بھروسہ رکھتے ہیں [۵۱]
Muhammad Hussain Najafi
جو کچھ تمہیں دیا گیا ہے وہ صرف دنیٰوی زندگی کا (چند روزہ) ساز و سامان ہے اور جو کچھ اللہ کے پاس ہے وہ بہتر بھی ہے اور زیادہ پائیدار بھی ان لوگوں کیلئے جو ایمان لائے ہیں اور اپنے پروردگار پر بھروسہ رکھتے ہیں۔
❮ Previous Next ❯

Verse in more languages

Transliteration Bangla Bosnian German English Persian French Hindi Indonesian Kazakh Dutch Russian Spanish Turkish Urdu Uzbek