Quran with Urdu translation - Surah Ash-Shura ayat 40 - الشُّوري - Page - Juz 25
﴿وَجَزَٰٓؤُاْ سَيِّئَةٖ سَيِّئَةٞ مِّثۡلُهَاۖ فَمَنۡ عَفَا وَأَصۡلَحَ فَأَجۡرُهُۥ عَلَى ٱللَّهِۚ إِنَّهُۥ لَا يُحِبُّ ٱلظَّٰلِمِينَ ﴾
[الشُّوري: 40]
﴿وجزاء سيئة سيئة مثلها فمن عفا وأصلح فأجره على الله إنه لا﴾ [الشُّوري: 40]
Abul Ala Maududi Burayi ka badla waisi hi burayi hai, phir jo koi maaf karde aur islaah karey uska ajar Allah ke zimme hai. Allah zaalimon ko pasand nahin karta |
Ahmed Ali اوربرائی کا بدلہ ویسی ہی برائی ہے پس جس نے معاف کر دیا اور صلح کر لی تو اس کا اجر الله کے ذمہ ہے بے شک وہ ظالموں کو پسند نہیں کرتا |
Fateh Muhammad Jalandhry اور برائی کا بدلہ تو اسی طرح کی برائی ہے۔ مگر جو درگزر کرے اور (معاملے کو) درست کردے تو اس کا بدلہ خدا کے ذمے ہے۔ اس میں شک نہیں کہ وہ ظلم کرنے والوں کو پسند نہیں کرتا |
Mahmood Ul Hassan اور برائی کا بدلا ہے برائی ویسی ہی [۵۵] پھر جو کوئی معاف کرے اور صلح کرے سو اس کا ثواب ہے اللہ کے ذمہ بیشک اللہ کو پسند نہیں آتے گنہگار [۵۶] |
Muhammad Hussain Najafi اور برائی کا بدلہ تو ویسے ہی برائی ہے اور جو معاف کر دے اورا صلاح کرے تو اس کا اجر خدا کے ذمہ ہے بیشک وہ (اللہ) ظالموں کو پسند نہیں کرتا۔ |