Quran with Urdu translation - Surah Az-Zukhruf ayat 71 - الزُّخرُف - Page - Juz 25
﴿يُطَافُ عَلَيۡهِم بِصِحَافٖ مِّن ذَهَبٖ وَأَكۡوَابٖۖ وَفِيهَا مَا تَشۡتَهِيهِ ٱلۡأَنفُسُ وَتَلَذُّ ٱلۡأَعۡيُنُۖ وَأَنتُمۡ فِيهَا خَٰلِدُونَ ﴾
[الزُّخرُف: 71]
﴿يطاف عليهم بصحاف من ذهب وأكواب وفيها ما تشتهيه الأنفس وتلذ الأعين﴾ [الزُّخرُف: 71]
Abul Ala Maududi Unke aagay soonay (golden) ke thal (Platters) aur sagar gardish karaye jayenge aur har mann bhaati aur nigaahon ko lazzat dene wali cheez wahan maujood hogi. Unse kaha jayega, “tum ab yahan hamesha rahoge |
Ahmed Ali ان کے سامنے سونے کے پیالے پیش کیے جائیں گے اور آبخورے بھی اور وہاں جس چیز کو دل چاہے گا اوبر جس سے آنکھیں خوش ہوں گی موجود ہو گی اور تم اس میں ہمیشہ رہو گے |
Fateh Muhammad Jalandhry ان پر سونے کی پرچوں اور پیالوں کا دور چلے گا۔ اور وہاں جو جی چاہے اور جو آنکھوں کو اچھا لگے (موجود ہوگا) اور (اے اہل جنت) تم اس میں ہمیشہ رہو گے |
Mahmood Ul Hassan لئے پھریں گے انکے پاس رکابیاں سونے کی اور آبخورے [۶۶] اور وہاں ہے جو دل چاہے اور جس سے آنکھیں آرام پائیں [۶۷] اور تم ان میں ہمیشہ رہو گے |
Muhammad Hussain Najafi ان پر سو نے کے تھال اور جام گردش میں ہوں گے اور وہاں ہر وہ چیز موجود ہوگی جو دل چاہیں گے اور آنکھوں کو لذت ملے گی اور تم اس میں ہمیشہ رہو گے۔ |