Quran with Urdu translation - Surah Al-Ahqaf ayat 11 - الأحقَاف - Page - Juz 26
﴿وَقَالَ ٱلَّذِينَ كَفَرُواْ لِلَّذِينَ ءَامَنُواْ لَوۡ كَانَ خَيۡرٗا مَّا سَبَقُونَآ إِلَيۡهِۚ وَإِذۡ لَمۡ يَهۡتَدُواْ بِهِۦ فَسَيَقُولُونَ هَٰذَآ إِفۡكٞ قَدِيمٞ ﴾
[الأحقَاف: 11]
﴿وقال الذين كفروا للذين آمنوا لو كان خيرا ما سبقونا إليه وإذ﴾ [الأحقَاف: 11]
Abul Ala Maududi Jin logon ne maan-ne se inkar kardiya hai woh imaan laney walon ke mutaaliq kehte hain “ke agar is kitaab ko maan lena koi accha kaam hota to yeh log is maamle mein humse sabaqat na leja sakte thay”. Chunke inhon ne usse hidayat na paayi is liye ab yeh zaroor kahenge ke yeh to purana jhoot hai |
Ahmed Ali اور کافروں نے ایمانداروں سے کہا اگر یہ دین بہتر ہوتا تو یہ اس پر ہم سے پہلے نہ دوڑ کر جاتے اورجب انہوں نے اس کے ذریعے سے ہدایت نہیں پائی تو کہیں گے یہ تو پرانا جھوٹ ہے |
Fateh Muhammad Jalandhry اور کافر مومنوں سے کہتے ہیں کہ اگر یہ (دین) کچھ بہتر ہوتا تو یہ لوگ اس کی طرف ہم سے پہلے نہ دوڑ پڑتے اور جب وہ اس سے ہدایت یاب نہ ہوئے تو اب کہیں گے کہ یہ پرانا جھوٹ ہے |
Mahmood Ul Hassan اور کہنے لگے منکر ایمان والوں کو اگر یہ دین بہتر ہوتا تو یہ نہ دوڑتے اس پر ہم سے پہلے [۱۵] اور جب راہ پر نہیں آئے اسکے بتلانے سے تو یہ اب کہیں گے یہ جھوٹ ہے بہت پرانا [۱۶] |
Muhammad Hussain Najafi اور کافر لوگ ایمان لانے والوں کی نسبت کہتے ہیں کہ اگر وہ (قرآن و اسلام) کوئی اچھی چیز ہوتا تو یہ لوگ اس کی طرف ہم پر سبقت نہلے جاتے اب چونکہ انہوں نے اس (قرآن) سے ہدایت نہیں پائی تو وہ ضرور کہیں گے کہ یہ تو پرانا جھوٹ ہے۔ |