Quran with Urdu translation - Surah Muhammad ayat 28 - مُحمد - Page - Juz 26
﴿ذَٰلِكَ بِأَنَّهُمُ ٱتَّبَعُواْ مَآ أَسۡخَطَ ٱللَّهَ وَكَرِهُواْ رِضۡوَٰنَهُۥ فَأَحۡبَطَ أَعۡمَٰلَهُمۡ ﴾
[مُحمد: 28]
﴿ذلك بأنهم اتبعوا ما أسخط الله وكرهوا رضوانه فأحبط أعمالهم﴾ [مُحمد: 28]
Abul Ala Maududi Yeh isi liye to hoga ke inhon ne us tariqe ki pairwi ki jo Allah ko naraaz karne wala hai aur us ki raza ka raasta ikhtiyar karna pasand na kiya. Isi bina par usne inke sab aamaal zaya kar diye |
Ahmed Ali یہ اس لیے کہ یہ اس پر چلے جس پر الله ناراض ہے اور انہوں نے الله کی رضا مندی کو برا جانا پھر اس نے بھی ان کے اعمال اکارت کر دیئے |
Fateh Muhammad Jalandhry یہ اس لئے کہ جس چیز سے خدا ناخوش ہے یہ اس کے پیچھے چلے اور اس کی خوشنودی کو اچھا نہ سمجھے تو اُس نے بھی ان کے عملوں کو برباد کر دیا |
Mahmood Ul Hassan یہ اس لئے کہ وہ چلے اس راہ جس سے اللہ بیزار ہے اور ناپسند کی اسکی خوشی پھر اس نے اکارت کردیے انکے کیے کام [۴۲] |
Muhammad Hussain Najafi یہ سب اس وجہ سے ہوگا کہ انہوں نے اس چیز کی پیروی کی جو اللہ کی ناراضی کا با عث تھی اور اس کی خوشنودی کو ناپسند کیا پس اللہ نے ان کے اعمال کو اکارت کر دیا۔ |