Quran with Urdu translation - Surah Muhammad ayat 29 - مُحمد - Page - Juz 26
﴿أَمۡ حَسِبَ ٱلَّذِينَ فِي قُلُوبِهِم مَّرَضٌ أَن لَّن يُخۡرِجَ ٱللَّهُ أَضۡغَٰنَهُمۡ ﴾
[مُحمد: 29]
﴿أم حسب الذين في قلوبهم مرض أن لن يخرج الله أضغانهم﴾ [مُحمد: 29]
Abul Ala Maududi Kya woh log jinke dilon mein bimari hai yeh samjhe baithe hain ke Allah unke dilon ke khot (keena) zahir nahin karega |
Ahmed Ali کیا وہ لوگ کہ جن کے دلوں میں مرض (نفاق) ہے یہ سمجھے ہوئے ہیں کہ الله ان کی دبی دشمنی ظاہر نہ کرے گا |
Fateh Muhammad Jalandhry کیا وہ لوگ جن کے دلوں میں بیماری ہے یہ خیال کئے ہوئے ہیں کہ خدا ان کے کینوں کو ظاہر نہیں کرے گا؟ |
Mahmood Ul Hassan کیا خیال رکھتے ہیں وہ لوگ جنکے دلوں میں روگ ہے کہ اللہ ظاہر نہ کر دے گا اُنکے کینے [۴۳] |
Muhammad Hussain Najafi کیا وہ لوگ جن کے دلوں میں بیماری ہے یہ خیال کرتے ہیں کہ اللہ کبھی ان کے (سینوں کے) کینوں کو ظاہر نہیں کرے گا۔ |