Quran with Urdu translation - Surah Al-Qalam ayat 48 - القَلَم - Page - Juz 29
﴿فَٱصۡبِرۡ لِحُكۡمِ رَبِّكَ وَلَا تَكُن كَصَاحِبِ ٱلۡحُوتِ إِذۡ نَادَىٰ وَهُوَ مَكۡظُومٞ ﴾
[القَلَم: 48]
﴿فاصبر لحكم ربك ولا تكن كصاحب الحوت إذ نادى وهو مكظوم﴾ [القَلَم: 48]
Abul Ala Maududi Pas apne Rubb ka faisla saadir honay tak sabr karo aur machli wale (younis) ki tarah na ho jao, jab usne pukara tha aur woh gham se bhara hua tha |
Ahmed Ali پھر آپ اپنے رب کے حکم کا انتظار کریں اور مچھلی والے جیسے نہ ہوجائیں جب کہ اس نے اپنے رب کو پکارا اور وہ بہت ہی غمگین تھا |
Fateh Muhammad Jalandhry تو اپنے پروردگار کے حکم کے انتظار میں صبر کئے رہو اور مچھلی (کا لقمہ ہونے) والے یونس کی طرح رہو نا کہ انہوں نے (خدا) کو پکارا اور وہ (غم و) غصے میں بھرے ہوئے تھے |
Mahmood Ul Hassan اب تو استقلال سے راہ دیکھتا رہ اپنے رب کے حکم کی اور مت ہو جیسا وہ مچھلی والا [۳۱] جب پکارا اُس نے اور وہ غصہ میں بھرا تھا [۳۲] |
Muhammad Hussain Najafi پس آپ(ص) اپنے پروردگار کے فیصلے تک صبر کریں اور مچھلی والے (جنابِ یونس(ع)) کی طرح نہ ہوں جب انہوں نے اس حال میں (اپنے پروردگار کو) پکارا کہ وہ غم و غصہ سے بھرے ہوۓ تھے (یا مغموم تھے)۔ |