Quran with Urdu translation - Surah Al-A‘raf ayat 117 - الأعرَاف - Page - Juz 9
﴿۞ وَأَوۡحَيۡنَآ إِلَىٰ مُوسَىٰٓ أَنۡ أَلۡقِ عَصَاكَۖ فَإِذَا هِيَ تَلۡقَفُ مَا يَأۡفِكُونَ ﴾
[الأعرَاف: 117]
﴿وأوحينا إلى موسى أن ألق عصاك فإذا هي تلقف ما يأفكون﴾ [الأعرَاف: 117]
Abul Ala Maududi Humne Moosa ko ishara kiya ke phenk apna asa, uska phenkna tha ke aan ki aan mein woh unke is jhoote tilism ko ningalta chala gaya |
Ahmed Ali اور ہم نے موسیٰ کو وحی کے ذریعے سے حکم دیا اپنا عصا ڈال دے سو وہ اسی وقت نگلنے لگا جو کھیل انہو ں نے بنا رکھا تھا |
Fateh Muhammad Jalandhry (اس وقت) ہم نے موسیٰ کی طرف وحی بھیجی کہ تم بھی اپنی لاٹھی ڈال دو۔ وہ فوراً (سانپ بن کر) جادوگروں کے بنائے ہوئے سانپوں کو (ایک ایک کرکے) نگل جائے گی |
Mahmood Ul Hassan اور ہم نے حکم بھیجا موسٰی کو کہ ڈال دے اپنا عصا سو وہ جبہی لگا نگلنے جو سانگ انہوں نے بنایا تھا |
Muhammad Hussain Najafi ہم نے موسیٰ کو وحی کی کہ اپنا عصا پھینکو۔ تو یکایک وہ (اژدھا بن کر) ان کے طلسموں (جادو کے جھوٹے سانپوں) کو نگلنے لگا۔ |