Quran with Urdu translation - Surah Al-A‘raf ayat 50 - الأعرَاف - Page - Juz 8
﴿وَنَادَىٰٓ أَصۡحَٰبُ ٱلنَّارِ أَصۡحَٰبَ ٱلۡجَنَّةِ أَنۡ أَفِيضُواْ عَلَيۡنَا مِنَ ٱلۡمَآءِ أَوۡ مِمَّا رَزَقَكُمُ ٱللَّهُۚ قَالُوٓاْ إِنَّ ٱللَّهَ حَرَّمَهُمَا عَلَى ٱلۡكَٰفِرِينَ ﴾
[الأعرَاف: 50]
﴿ونادى أصحاب النار أصحاب الجنة أن أفيضوا علينا من الماء أو مما﴾ [الأعرَاف: 50]
Abul Ala Maududi Aur dozakh ke log jannat walon ko pukarenge ke kuch thoda sa pani humpar daal do ya jo rizq Allah ne tumhein diya hai usi mein se kuch phenk do. Woh jawab denge ke “Allah ne yeh dono cheezein un munkireen e haqq par haraam kardi hain |
Ahmed Ali اور دوزخ والے بہشت والوں کو پکاریں گے کہ ہم پر تھوڑا سا پانی بہا دو یا کچھ اس چیز میں سے دو جو تمہیں الله نے رزق دیا ہے کہیں گے بے شک الله نے انہیں دونوں چیزوں کو کافروں پر حرام کیا ہے |
Fateh Muhammad Jalandhry اور وہ دوزخی بہشتیوں سے (گڑگڑا کر) کہیں گے کہ کسی قدر ہم پر پانی بہاؤ یا جو رزق خدا نے تمہیں عنایت فرمایا ہے ان میں سے (کچھ ہمیں بھی دو) وہ جواب دیں گے کہ خدا نے بہشت کا پانی اور رزق کافروں پر حرام کر دیا ہے |
Mahmood Ul Hassan اور پکاریں گے دوزخ والے جنت والوں کو کہ بہاؤ ہم پر تھوڑا سا پانی یا کچھ اس میں سے جو روزی تم کو دی اللہ نےکہیں گے اللہ نے ان دونوں کو روک دیا ہے کافروں سے |
Muhammad Hussain Najafi اور دوزخ والے بہشت والوں کو پکاریں گے کہ تھوڑا سا پانی یا جو کچھ اللہ تعالیٰ نے تمہیں کھانے کو عطا فرمایا ہے اس میں سے کچھ ہماری طرف انڈیل دو وہ (جواب میں) کہیں گے کہ اللہ تعالیٰ نے یہ دونوں چیزیں کافروں پر حرام کر دی ہیں۔ |