Quran with Urdu translation - Surah Al-A‘raf ayat 55 - الأعرَاف - Page - Juz 8
﴿ٱدۡعُواْ رَبَّكُمۡ تَضَرُّعٗا وَخُفۡيَةًۚ إِنَّهُۥ لَا يُحِبُّ ٱلۡمُعۡتَدِينَ ﴾
[الأعرَاف: 55]
﴿ادعوا ربكم تضرعا وخفية إنه لا يحب المعتدين﴾ [الأعرَاف: 55]
Abul Ala Maududi Apne Rubb ko pukaro gidgidate (with humility) huey aur chupke chupke. Yakeenan woh hadd se guzarne walon ko pasand nahin karta |
Ahmed Ali اپنے رب کو عاجزی اور چپکے سے پکارو اسے حد سے بڑھنے والے پسند نہیں آتے |
Fateh Muhammad Jalandhry (لوگو) اپنے پروردگار سے عاجزی سے اور چپکے چپکے دعائیں مانگا کرو۔ وہ حد سے بڑھنے والوں کو دوست نہیں رکھتا |
Mahmood Ul Hassan پکارو اپنے رب کو گڑگڑا کر اور چپکے چپکے [۷۰] اس کو خوش نہیں آتے حد سے بڑھنے والے [۷۱] |
Muhammad Hussain Najafi اپنے پروردگار سے گڑگڑا کر اور چپکے چپکے دعا کرو۔ بے شک وہ حد سے تجاوز کرنے والوں کو دوست نہیں رکھتا۔ |