Quran with Urdu translation - Surah Al-Insan ayat 19 - الإنسَان - Page - Juz 29
﴿۞ وَيَطُوفُ عَلَيۡهِمۡ وِلۡدَٰنٞ مُّخَلَّدُونَ إِذَا رَأَيۡتَهُمۡ حَسِبۡتَهُمۡ لُؤۡلُؤٗا مَّنثُورٗا ﴾
[الإنسَان: 19]
﴿ويطوف عليهم ولدان مخلدون إذا رأيتهم حسبتهم لؤلؤا منثورا﴾ [الإنسَان: 19]
Abul Ala Maududi Unki khidmat ke liye aisey ladke daudte phir rahey hongey jo hamesha ladke hi rahenge.Tum unhein dekho to samjho ke moti(pearls) hai jo bikhair diye gaye hain |
Ahmed Ali اوران کے پاس سدا رہنے والے لڑکے (خادم) گھومتے ہوں گے جو تو ا ن کو دیکھےگا تو خیال کرے گا کہ وہ بکھرے ہوئے موتی ہیں |
Fateh Muhammad Jalandhry اور ان کے پاس لڑکے آتے جاتے ہوں گے جو ہمیشہ (ایک ہی حالت پر) رہیں گے۔ جب تم ان پر نگاہ ڈالو تو خیال کرو کہ بکھرے ہوئے موتی ہیں |
Mahmood Ul Hassan اور پھرتے ہیں اُنکے پاس لڑکے سدا رہنے والے [۲۲] جب تو اُنکو دیکھے خیال کرے کہ موتی ہیں بکھرے ہوئے [۲۳] |
Muhammad Hussain Najafi اور ان کی خدمت کیلئے ایسے لڑکے گردش کر رہے ہوں گے جو ہمیشہ ایک حالت میں رہیں گے جب تم انہیں دیکھو گے تو سمجھو گے کہ وہ بکھرے ہوئے موتی ہیں۔ |