Quran with Urdu translation - Surah Al-Fajr ayat 16 - الفَجر - Page - Juz 30
﴿وَأَمَّآ إِذَا مَا ٱبۡتَلَىٰهُ فَقَدَرَ عَلَيۡهِ رِزۡقَهُۥ فَيَقُولُ رَبِّيٓ أَهَٰنَنِ ﴾
[الفَجر: 16]
﴿وأما إذا ما ابتلاه فقدر عليه رزقه فيقول ربي أهانن﴾ [الفَجر: 16]
Abul Ala Maududi Aur jab woh usko azmaish mein daalta hai aur uska rizq uspar tangg kar deta hai to woh kehta hai mere Rubb ne mujhey zaleel kar diya |
Ahmed Ali لیکن جب اسے آزماتا ہے پھر اس پر اس کی روزی تنگ کر تا ہے تو کہتا ہے میرے رب نے مجھے ذلیل کر دیا |
Fateh Muhammad Jalandhry اور جب (دوسری طرح) آزماتا ہے کہ اس پر روزی تنگ کر دیتا ہے تو کہتا ہے کہ (ہائے) میرے پروردگار نے مجھے ذلیل کیا |
Mahmood Ul Hassan اور وہ جس وقت اُسکو جانچے پھر کھینچ کرے اُس پر روزی کی تو کہے میرے رب نے مجھے ذلیل کیا [۱۱] |
Muhammad Hussain Najafi اور جب وہ (خدا) اسے اس طرح آزماتا ہے کہ اس کا رزق اس پر تنگ کر دیتا ہے تو وہ کہتا ہے کہ میرے پروردگار نے مجھے ذلیل کر دیا۔ |