Quran with Hindustani translation - Surah An-Nahl ayat 57 - النَّحل - Page - Juz 14
﴿وَيَجۡعَلُونَ لِلَّهِ ٱلۡبَنَٰتِ سُبۡحَٰنَهُۥ وَلَهُم مَّا يَشۡتَهُونَ ﴾
[النَّحل: 57]
﴿ويجعلون لله البنات سبحانه ولهم ما يشتهون﴾ [النَّحل: 57]
Muhammad Junagarhi Aur woh Allah subhana hu wa-Taalaa kay liye larkiyan muqarrar kertay hain aur apney liye woh jo apni khuwaish kay mutabiq ho |
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim aur wo Allah sunhanahuwata’ala ke liye ladkiya muqarrar karte hai aur apne liye wo jo apni qaahish ke mutaabiq ho |
Muhammad Karam Shah Al Azhari اور تجویز کرتے ہیں اللہ تعالیٰ کے لیے بیٹیاں سبحان اللہ ! اور انکے لیے تو وہ (بیٹے) ہیں جنہیں وہ پسند کرتے ہیں |
Muhammad Tahir Ul Qadri اور یہ (کفار و مشرکین) اللہ کے لئے بیٹیاں مقرر کرتے ہیں وہ (اس سے) پاک ہے اور اپنے لئے وہ کچھ (یعنی بیٹے) جن کی وہ خواہش کرتے ہیں |
Muhammad Taqi Usmani اور اللہ کے لیے تو انہوں نے بیٹیاں گھڑ رکھی ہیں۔ سبحان اللہ ! اور خود اپنے لیے وہ (بیٹے چاہتے ہیں) جو اپنی خواہش کے مطابق ہوں |
Syed Zeeshan Haider Jawadi اور یہ اللہ کے لئے لڑکیاں قرار دیتے ہیں جب کہ وہ پاک اور بے نیاز ہے اور یہ جو کچھ چاہتے ہیں وہ سب ان ہی کے لئے ہے |