Quran with Hindustani translation - Surah Maryam ayat 71 - مَريَم - Page - Juz 16
﴿وَإِن مِّنكُمۡ إِلَّا وَارِدُهَاۚ كَانَ عَلَىٰ رَبِّكَ حَتۡمٗا مَّقۡضِيّٗا ﴾
[مَريَم: 71]
﴿وإن منكم إلا واردها كان على ربك حتما مقضيا﴾ [مَريَم: 71]
Muhammad Junagarhi Tum say her aik wahan zaroor warid honey wala hai yeh teray perwerdigar kay zimmay qataee faisal shuda amar hai |
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim tum mein se har ek wahaan zaroor waarid hone waala hain, ye tere parvardigaar ke zimme qatayi faisal shuda amr hain |
Muhammad Karam Shah Al Azhari اور تم سے کوئی ایسا نہیں مگر اس کا گزر دوزخ پر ہوگا یہ آپ کے رب پر لازم ہے (اور اس کا) فیصلہ ہو چکا ہے |
Muhammad Tahir Ul Qadri اور تم میں سے کوئی شخص نہیں ہے مگر اس کا اس (دوزخ) پر سے گزر ہونے والا ہے، یہ (وعدہ) قطعی طور پر آپ کے رب کے ذمہ ہے جو ضرور پورا ہوکر رہے گا |
Muhammad Taqi Usmani اور تم میں سے کوئی نہیں ہے جس کا اس (دوزخ) پر گزر نہ ہو۔ اس بات کا تمہارے پروردگار نے حتمی طور پر ذمہ لے رکھا ہے۔ |
Syed Zeeshan Haider Jawadi اور تم میں سے کوئی ایسا نہیں ہے جسے جہّنم کے کنارے حاضر نہ ہونا ہو کہ یہ تمہارے رب کا حتمی فیصلہ ہے |