Quran with Urdu translation - Surah Maryam ayat 71 - مَريَم - Page - Juz 16
﴿وَإِن مِّنكُمۡ إِلَّا وَارِدُهَاۚ كَانَ عَلَىٰ رَبِّكَ حَتۡمٗا مَّقۡضِيّٗا ﴾
[مَريَم: 71]
﴿وإن منكم إلا واردها كان على ربك حتما مقضيا﴾ [مَريَم: 71]
Abul Ala Maududi Tum mein se koi nahin hai jo jahannum par warid na ho,yeh to ek tai shuda baat hai jisey pura karna tere Rubb ka zimma hai |
Ahmed Ali اور تم میں سے کوئی بھی ایسا نہیں جس کا اس پر گزر نہ ہو یہ تیرے رب پر لازم مقرر کیا ہوا ہے |
Fateh Muhammad Jalandhry اور تم میں کوئی (شخص) نہیں مگر اسے اس پر گزرنا ہوگا۔ یہ تمہارے پروردگار پر لازم اور مقرر ہے |
Mahmood Ul Hassan اور کوئی نہیں تم میں جو نہ پہنچے گا اس پر ہو چکا یہ وعدہ تیرے رب پر لازم مقرر |
Muhammad Hussain Najafi اور تم میں سے کوئی بھی ایسا نہیں ہے جو جہنم پر وارد نہ ہو (جو وہاں سے نہ گزرے) یہ حتمی طے شدہ فیصلہ ہے جس کا پورا کرنا تمہارے پروردگار کے ذمہ ہے۔ |