Quran with Urdu translation - Surah Al-hijr ayat 47 - الحِجر - Page - Juz 14
﴿وَنَزَعۡنَا مَا فِي صُدُورِهِم مِّنۡ غِلٍّ إِخۡوَٰنًا عَلَىٰ سُرُرٖ مُّتَقَٰبِلِينَ ﴾
[الحِجر: 47]
﴿ونـزعنا ما في صدورهم من غل إخوانا على سرر متقابلين﴾ [الحِجر: 47]
Ahmed Ali اور ان کے دلوں میں جو کینہ تھا ہم وہ سب دور کر دیں گے سب بھائی بھائی ہوں گے تختوں پر آمنے سامنے بیٹھنے والے ہوں گے |
Fateh Muhammad Jalandhry اور ان کے دلوں میں جو کدورت ہوگی ان کو ہم نکال کر (صاف کر) دیں گے (گویا) بھائی بھائی تختوں پر ایک دوسرے کے سامنے بیٹھے ہوئے ہیں |
Mahmood Ul Hassan اور نکال ڈالی ہم نے جو انکے جیوں میں تھی خفگی بھائی ہو گئے [۳۹] تختوں پر بیٹھے آمنے سامنے [۴۰] |
Muhammad Hussain Najafi اور ہم ان کے سینوں سے ہر قسم کی کدورت نکال دیں گے اور وہ بھائیوں کی طرح تختوں پر آمنے سامنے بیٹھے ہوں گے۔ |