×

اللہ نے کسی کو اپنی اولاد نہیں بنایا ہے اور کوئی دوسرا 23:91 Urdu translation

Quran infoUrduSurah Al-Mu’minun ⮕ (23:91) ayat 91 in Urdu

23:91 Surah Al-Mu’minun ayat 91 in Urdu (الأوردية)

Quran with Urdu translation - Surah Al-Mu’minun ayat 91 - المؤمنُون - Page - Juz 18

﴿مَا ٱتَّخَذَ ٱللَّهُ مِن وَلَدٖ وَمَا كَانَ مَعَهُۥ مِنۡ إِلَٰهٍۚ إِذٗا لَّذَهَبَ كُلُّ إِلَٰهِۭ بِمَا خَلَقَ وَلَعَلَا بَعۡضُهُمۡ عَلَىٰ بَعۡضٖۚ سُبۡحَٰنَ ٱللَّهِ عَمَّا يَصِفُونَ ﴾
[المؤمنُون: 91]

اللہ نے کسی کو اپنی اولاد نہیں بنایا ہے اور کوئی دوسرا خدا اُس کے ساتھ نہیں ہے اگر ایسا ہوتا تو ہر خدا اپنی خلق کو لے کر الگ ہو جاتا، اور پھر وہ ایک دوسرے پر چڑھ دوڑتے پاک ہے اللہ ان باتوں سے جو یہ لوگ بناتے ہیں

❮ Previous Next ❯

ترجمة: ما اتخذ الله من ولد وما كان معه من إله إذا لذهب, باللغة الأوردية

﴿ما اتخذ الله من ولد وما كان معه من إله إذا لذهب﴾ [المؤمنُون: 91]

Abul Ala Maududi
Allah ne kisi ko apni aulaad nahin banaya hai aur koi dusra khuda uske saath nahin hai. Agar aisa hota to har khuda apni khalq ko lekar alag ho jaata, aur phir woh ek dusre par chadh daudte.Paak hai Allah un baaton se jo yeh log banate hain
Ahmed Ali
الله نے کوئی بھی بیٹا نہیں بنایا اورنہ اس کے ساتھ کوئی معبود ہی ہے اگر ہوتا تو ہر خدا اپنی بنائی ہوئی چیز کو الگ لے جاتا اور ایک دوسرے پر چڑھائی کرتا الله پاک ہے جو یہ بیان کرتے ہیں
Fateh Muhammad Jalandhry
خدا نے نہ تو (اپنا) کسی کو بیٹا بنایا ہے اور نہ اس کے ساتھ کوئی معبود ہے، ایسا ہوتا تو ہر معبود اپنی اپنی مخلوقات کو لے کر چل دیتا اور ایک دوسرے پر غالب آجاتا۔ یہ لوگ جو کچھ خدا کے بارے میں بیان کرتے ہیں خدا اس سے پاک ہے
Mahmood Ul Hassan
اللہ نے کوئی بیٹا نہیں کیا اور نہ اس کے ساتھ کسی کا حکم چلے یوں ہوتا تو لیجاتا ہر حکم والا اپنی بنائی چیز کو اور چڑھائی کرتا ایک پر ایک [۹۴] اللہ نرالا (پاک) ہے ان کی بتلائی باتوں سے [۹۵]
Muhammad Hussain Najafi
اللہ نے کسی کو اپنی اولاد نہیں بنایا اور نہ ہی اس کے ساتھ کوئی الہ ہے۔ اگر ایسا ہوتا تو ہر خدا اپنی مخلوق کو لے کر الگ ہو جاتا اور پھر ایک خدا دوسرے خدا پر چڑھ دوڑتا۔ پاک ہے خدا اس سے جو لوگ بیان کرتے ہیں۔
❮ Previous Next ❯

Verse in more languages

Transliteration Bangla Bosnian German English Persian French Hindi Indonesian Kazakh Dutch Russian Spanish Turkish Urdu Uzbek