Quran with Urdu translation - Surah Ya-Sin ayat 19 - يسٓ - Page - Juz 22
﴿قَالُواْ طَٰٓئِرُكُم مَّعَكُمۡ أَئِن ذُكِّرۡتُمۚ بَلۡ أَنتُمۡ قَوۡمٞ مُّسۡرِفُونَ ﴾
[يسٓ: 19]
﴿قالوا طائركم معكم أإن ذكرتم بل أنتم قوم مسرفون﴾ [يسٓ: 19]
Abul Ala Maududi Rasoolon ne jawab diya “tumhari faal-e-badd (nahusat) to tumhare apne saath lagi hui hai , kya yeh baatein tum isliye karte ho ke tumhein naseehat ki gayi? Asal baat yeh hai ke tum hadd se guzre huey log ho” |
Ahmed Ali انہوں نے کہا تمہاری نحوست تو تمہارے ساتھ ہے کیا اگر تمہیں نصیحت کی جائے (تو اسے نحوست سمجھتے ہو) بلکہ تم حد سے بڑھنے والے ہو |
Fateh Muhammad Jalandhry انہوں نے کہا کہ تمہاری نحوست تمہارے ساتھ ہے۔ کیا اس لئے کہ تم کو نصیحت کی گئی۔ بلکہ تم ایسے لوگ ہو جو حد سے تجاوز کر گئے ہو |
Mahmood Ul Hassan کہنے لگے تمہاری نا مبارکی تمہارے ساتھ ہے کیا اتنی بات پر کہ تم کو سمجھایا کوئی نہیں پرتم لوگ کہ حد پر نہیں رہتے [۱۸] |
Muhammad Hussain Najafi رسولوں نے کہا کہ تمہاری فالِ بد تو تمہارے ساتھ ہے! کیا اگر تمہیں نصیحت کی جائے (تو یہ بات بدشگونی ہے)؟ حقیقت یہ ہے کہ تم حد سے بڑھ جانے والے لوگ ہو۔ |