Quran with Urdu translation - Surah Ash-Shura ayat 33 - الشُّوري - Page - Juz 25
﴿إِن يَشَأۡ يُسۡكِنِ ٱلرِّيحَ فَيَظۡلَلۡنَ رَوَاكِدَ عَلَىٰ ظَهۡرِهِۦٓۚ إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَأٓيَٰتٖ لِّكُلِّ صَبَّارٖ شَكُورٍ ﴾
[الشُّوري: 33]
﴿إن يشأ يسكن الريح فيظللن رواكد على ظهره إن في ذلك لآيات﴾ [الشُّوري: 33]
Abul Ala Maududi Allah jab chahey hawa ko saakin (motionless) karde aur yeh samandar ki peeth (back) par khade reh jayein. Ismein badi nishaniyan hain har us shaks ke liye jo kamal darja sabr o shukar karne wala ho |
Ahmed Ali اگر وہ چاہے تو ہوا کو ٹھیرا دے پس وہ اس کی سطح پر کھڑ ے رہ جائیں بے شک اس میں ہر صبر کرنے والے شکر گزار کے لیے نشانیاں ہیں |
Fateh Muhammad Jalandhry اگر خدا چاہے تو ہوا کو ٹھیرا دے اور جہاز اس کی سطح پر کھڑے رہ جائیں۔ تمام صبر اور شکر کرنے والوں کے لئے ان (باتوں) میں قدرت خدا کے نمونے ہیں |
Mahmood Ul Hassan اگر چاہے تو تھام دے ہوا کو پھر رہیں سارے دن ٹھہرے ہوئے اس کی پیٹھ پر [۴۷] مقرر اس بات میں پتے ہیں ہر قائم رہنے والے کو جو احسان مانے [۴۸] |
Muhammad Hussain Najafi اگر وہ چاہے تو ہوا کو ٹھہرا دے تو وہ (جہاز) اس کی سطح پر کھڑے کے کھڑے رہ جائیں بےشک اس میں ہر بڑے صبر کرنے(اور) بڑے شکر کرنے والے کیلئے نشانیاں ہیں۔ |