Quran with Urdu translation - Surah Ad-Dukhan ayat 15 - الدُّخان - Page - Juz 25
﴿إِنَّا كَاشِفُواْ ٱلۡعَذَابِ قَلِيلًاۚ إِنَّكُمۡ عَآئِدُونَ ﴾
[الدُّخان: 15]
﴿إنا كاشفوا العذاب قليلا إنكم عائدون﴾ [الدُّخان: 15]
Abul Ala Maududi Hum zara azaab hataye detay hain, tum log phir wahi kuch karoge jo pehle kar rahe thay |
Ahmed Ali ہم اس عذاب کو تھوڑی دیر کے لیےہٹا دیں گے تم پھر وہی کرنے والے ہو |
Fateh Muhammad Jalandhry ہم تو تھوڑے دنوں عذاب ٹال دیتے ہیں (مگر) تم پھر کفر کرنے لگتے ہو |
Mahmood Ul Hassan ہم کھولے دیتےہیں یہ عذاب تھوڑی مدت تک تم پھر وہی کرو گے [۱۲] |
Muhammad Hussain Najafi بےشک (اگر) ہم کچھ وقت کیلئے یہ عذاب ہٹا بھی دیں تو تم لوگ لوٹ کر وہی کچھ کرو گے جو پہلے کرتے تھے۔ |