Quran with Urdu translation - Surah Al-An‘am ayat 17 - الأنعَام - Page - Juz 7
﴿وَإِن يَمۡسَسۡكَ ٱللَّهُ بِضُرّٖ فَلَا كَاشِفَ لَهُۥٓ إِلَّا هُوَۖ وَإِن يَمۡسَسۡكَ بِخَيۡرٖ فَهُوَ عَلَىٰ كُلِّ شَيۡءٖ قَدِيرٞ ﴾
[الأنعَام: 17]
﴿وإن يمسسك الله بضر فلا كاشف له إلا هو وإن يمسسك بخير﴾ [الأنعَام: 17]
Abul Ala Maududi Agar Allah tumhein kisi qisam ka nuqsan pahunchaye to uske siwa koi nahin jo tumhein is nuksaan se bacha sakey, aur agar woh tumhein kisi bhlayi se behramand karey to woh har cheez par qadir hai |
Ahmed Ali اور اگر الله تجھے کوئی تکلیف پہنچائے تواس کے سوا اور کوئی دور کرنے والا نہیں اور اگر تجھے کوئی بھلائی پہنچائے تو وہ ہر چیز پر قادر ہے |
Fateh Muhammad Jalandhry اور اگر خدا تم کو کوئی سختی پہنچائے تو اس کے سوا اس کو کوئی دور کرنے والا نہیں اور اگر نعمت (وراحت) عطا کرے تو (کوئی اس کو روکنے والا نہیں) وہ ہر چیز پر قادر ہے |
Mahmood Ul Hassan اور اگر پہنچاوے تجھ کو اللہ کچھ سختی تو کوئی اسکو دور کرنے والا نہیں سوا اسکے اور اگر تجھ کو پہنچاوےبھلائی تو وہ ہر چیز پر قادر ہے |
Muhammad Hussain Najafi اگر خدا تمہیں کوئی ضرر و زیاں پہنچانا چاہے تو اس کے پاس اس کا کوئی دور کرنے والا نہیں ہے۔ اور اگر کوئی بھلائی پہنچانا چاہے تو وہ ہر چیز پر قادر ہے۔ |