Quran with Urdu translation - Surah Al-Jinn ayat 7 - الجِن - Page - Juz 29
﴿وَأَنَّهُمۡ ظَنُّواْ كَمَا ظَنَنتُمۡ أَن لَّن يَبۡعَثَ ٱللَّهُ أَحَدٗا ﴾
[الجِن: 7]
﴿وأنهم ظنوا كما ظننتم أن لن يبعث الله أحدا﴾ [الجِن: 7]
Abul Ala Maududi Aur yeh ke insaano ne bhi wahi gumaan kiya jaisa tumhara gumaan tha ke Allah kisi ko Rasool bana kar na bhejega |
Ahmed Ali اور وہ بھی سمجھے ہوئے تھے جیسا کہ تم نے سمجھ رکھا ہے کہ الله ہر گز کسی کو (رسول بنا کر) نہ بھیجحے گا |
Fateh Muhammad Jalandhry اور یہ کہ ان کا بھی یہی اعتقاد تھا جس طرح تمہارا تھا کہ خدا کسی کو نہیں جلائے گا |
Mahmood Ul Hassan اور یہ کہ اُنکو بھی خیال تھا جیسا تم کو خیال تھا کہ ہرگز نہ اٹھائے گا اللہ کسی کو [۷] |
Muhammad Hussain Najafi اور یہ کہ انہوں (انسانوں) نے بھی تمہاری طرح یہ خیال کیا کہ اللہ کسی کو (دوبارہ زندہ کر کے) نہیں اٹھائے گا (یا کسی کو رسول بنا کر نہیں بھیجے گا)۔ |