القرآن باللغة الباكستانية - سورة العاديات مترجمة إلى اللغة الباكستانية، Surah Adiyat in Hindustani. نوفر ترجمة دقيقة سورة العاديات باللغة الباكستانية - Hindustani, الآيات 11 - رقم السورة 100 - الصفحة 599.

| وَالْعَادِيَاتِ ضَبْحًا (1) ہانپتے ہوئے دوڑنے والے گھوڑوں کی قسم |
| فَالْمُورِيَاتِ قَدْحًا (2) پھر ٹاپ مار کر آگ جھاڑنے والوں کی قسم |
| فَالْمُغِيرَاتِ صُبْحًا (3) پھر صبح کے وقت دھاوا بولنے والوں کی قسم |
| فَأَثَرْنَ بِهِ نَقْعًا (4) پس اس وقت گرد وغبار اڑاتے ہیں |
| فَوَسَطْنَ بِهِ جَمْعًا (5) پھر اسی کے ساتھ فوجیوں کے درمیان گھس جاتے ہیں |
| إِنَّ الْإِنسَانَ لِرَبِّهِ لَكَنُودٌ (6) یقیناً انسان اپنے رب کا بڑا ناشکرا ہے |
| وَإِنَّهُ عَلَىٰ ذَٰلِكَ لَشَهِيدٌ (7) اور یقیناً وه خود بھی اس پر گواه ہے |
| وَإِنَّهُ لِحُبِّ الْخَيْرِ لَشَدِيدٌ (8) یہ مال کی محنت میں بھی بڑا سخت ہے |
| ۞ أَفَلَا يَعْلَمُ إِذَا بُعْثِرَ مَا فِي الْقُبُورِ (9) کیا اسے وه وقت معلوم نہیں جب قبروں میں جو (کچھ) ہے نکال لیا جائے گا |
| وَحُصِّلَ مَا فِي الصُّدُورِ (10) اور سینوں کی پوشیده باتیں ﻇاہر کر دی جائیں گی |
| إِنَّ رَبَّهُم بِهِمْ يَوْمَئِذٍ لَّخَبِيرٌ (11) بیشک ان کا رب اس دن ان کے حال سے پورا باخبر ہوگا |