عَبَسَ وَتَوَلَّىٰ (1) وه ترش رو ہوا اور منھ موڑ لیا |
أَن جَاءَهُ الْأَعْمَىٰ (2) (صرف اس لئے) کہ اس کے پاس ایک نابینا آیا |
وَمَا يُدْرِيكَ لَعَلَّهُ يَزَّكَّىٰ (3) تجھے کیا خبر شاید وه سنور جاتا |
أَوْ يَذَّكَّرُ فَتَنفَعَهُ الذِّكْرَىٰ (4) یا نصیحت سنتا اور اسے نصیحت فائده پہنچاتی |
أَمَّا مَنِ اسْتَغْنَىٰ (5) جو بے پرواہی کرتا ہے |
فَأَنتَ لَهُ تَصَدَّىٰ (6) اس کی طرف تو تو پوری توجہ کرتا ہے |
وَمَا عَلَيْكَ أَلَّا يَزَّكَّىٰ (7) حاﻻنکہ اس کے نہ سنورنے سے تجھ پر کوئی الزام نہیں |
وَأَمَّا مَن جَاءَكَ يَسْعَىٰ (8) اور جو شخص تیرے پاس دوڑتا ہوا آتا ہے |
وَهُوَ يَخْشَىٰ (9) اور وه ڈر (بھی) رہا ہے |
فَأَنتَ عَنْهُ تَلَهَّىٰ (10) تو اس سے بےرخی برتتا ہے |
كَلَّا إِنَّهَا تَذْكِرَةٌ (11) یہ ٹھیک نہیں قرآن تو نصیحت (کی چیز) ہے |
فَمَن شَاءَ ذَكَرَهُ (12) جو چاہے اس سے نصیحت لے |
فِي صُحُفٍ مُّكَرَّمَةٍ (13) (یہ تو) پر عظمت صحیفوں میں (ہے) |
مَّرْفُوعَةٍ مُّطَهَّرَةٍ (14) جو بلند وباﻻ اور پاک صاف ہے |
بِأَيْدِي سَفَرَةٍ (15) ایسے لکھنے والوں کے ہاتھوں میں ہے |
كِرَامٍ بَرَرَةٍ (16) جو بزرگ اور پاکباز ہے |
قُتِلَ الْإِنسَانُ مَا أَكْفَرَهُ (17) اللہ کی مار انسان پر کیسا ناشکرا ہے |
مِنْ أَيِّ شَيْءٍ خَلَقَهُ (18) اسے اللہ نے کس چیز سے پیدا کیا |
مِن نُّطْفَةٍ خَلَقَهُ فَقَدَّرَهُ (19) (اسے) ایک نطفہ سے، پھر اندازه پر رکھا اس کو |
ثُمَّ السَّبِيلَ يَسَّرَهُ (20) پھر اس کے لئے راستہ آسان کیا |
ثُمَّ أَمَاتَهُ فَأَقْبَرَهُ (21) پھر اسے موت دی اور پھر قبر میں دفن کیا |
ثُمَّ إِذَا شَاءَ أَنشَرَهُ (22) پھر جب چاہے گا اسے زنده کر دے گا |
كَلَّا لَمَّا يَقْضِ مَا أَمَرَهُ (23) ہرگز نہیں۔ اس نے اب تک اللہ کے حکم کی بجا آوری نہیں کی |
فَلْيَنظُرِ الْإِنسَانُ إِلَىٰ طَعَامِهِ (24) انسان کو چاہئے کہ اپنے کھانے کو دیکھے |
أَنَّا صَبَبْنَا الْمَاءَ صَبًّا (25) کہ ہم نے خوب پانی برسایا |
ثُمَّ شَقَقْنَا الْأَرْضَ شَقًّا (26) پھر پھاڑا زمین کو اچھی طرح |
فَأَنبَتْنَا فِيهَا حَبًّا (27) پھر اس میں سے اناج اگائے |
وَعِنَبًا وَقَضْبًا (28) اور انگور اور ترکاری |
وَزَيْتُونًا وَنَخْلًا (29) اور زیتون اور کھجور |
وَحَدَائِقَ غُلْبًا (30) اور گنجان باغات |
وَفَاكِهَةً وَأَبًّا (31) اور میوه اور (گھاس) چاره (بھی اگایا) |
مَّتَاعًا لَّكُمْ وَلِأَنْعَامِكُمْ (32) تمہارے استعمال وفائدے کے لئے اور تمہارے چوپایوں کے لئے |
فَإِذَا جَاءَتِ الصَّاخَّةُ (33) پس جب کہ کان بہرے کر دینے والی (قیامت) آجائے گی |
يَوْمَ يَفِرُّ الْمَرْءُ مِنْ أَخِيهِ (34) اس دن آدمی اپنے بھائی سے |
وَأُمِّهِ وَأَبِيهِ (35) اور اپنی ماں اور اپنے باپ سے |
وَصَاحِبَتِهِ وَبَنِيهِ (36) اور اپنی بیوی اور اپنی اوﻻد سے بھاگے گا |
لِكُلِّ امْرِئٍ مِّنْهُمْ يَوْمَئِذٍ شَأْنٌ يُغْنِيهِ (37) ان میں سے ہر ایک کو اس دن ایسی فکر (دامنگیر) ہوگی جو اس کے لئے کافی ہوگی |
وُجُوهٌ يَوْمَئِذٍ مُّسْفِرَةٌ (38) اس دن بہت سے چہرے روشن ہوں گے |
ضَاحِكَةٌ مُّسْتَبْشِرَةٌ (39) (جو) ہنستے ہوئے اور ہشاش بشاش ہوں گے |
وَوُجُوهٌ يَوْمَئِذٍ عَلَيْهَا غَبَرَةٌ (40) اور بہت سے چہرے اس دن غبار آلود ہوں گے |
تَرْهَقُهَا قَتَرَةٌ (41) جن پر سیاہی چڑھی ہوئی ہوگی |
أُولَٰئِكَ هُمُ الْكَفَرَةُ الْفَجَرَةُ (42) وه یہی کافر بدکردار لوگ ہوں گے |