القرآن باللغة الباكستانية - سورة الضحى مترجمة إلى اللغة الباكستانية، Surah Duha in Hindustani. نوفر ترجمة دقيقة سورة الضحى باللغة الباكستانية - Hindustani, الآيات 11 - رقم السورة 93 - الصفحة 596.
وَالضُّحَىٰ (1) قسم ہے چاشت کے وقت کی |
وَاللَّيْلِ إِذَا سَجَىٰ (2) اور قسم ہے رات کی جب چھا جائے |
مَا وَدَّعَكَ رَبُّكَ وَمَا قَلَىٰ (3) نہ تو تیرے رب نے تجھے چھوڑا ہے اور نہ وه بیزار ہو گیا ہے |
وَلَلْآخِرَةُ خَيْرٌ لَّكَ مِنَ الْأُولَىٰ (4) یقیناً تیرے لئے انجام آغاز سے بہتر ہوگا |
وَلَسَوْفَ يُعْطِيكَ رَبُّكَ فَتَرْضَىٰ (5) تجھے تیرا رب بہت جلد (انعام) دے گا اور تو راضی (وخوش) ہو جائے گا |
أَلَمْ يَجِدْكَ يَتِيمًا فَآوَىٰ (6) کیا اس نے تجھے یتیم پا کر جگہ نہیں دی |
وَوَجَدَكَ ضَالًّا فَهَدَىٰ (7) اور تجھے راه بھوﻻ پا کر ہدایت نہیں دی |
وَوَجَدَكَ عَائِلًا فَأَغْنَىٰ (8) اور تجھے نادار پاکر تونگر نہیں بنا دیا؟ |
فَأَمَّا الْيَتِيمَ فَلَا تَقْهَرْ (9) پس یتیم پر تو بھی سختی نہ کیا کر |
وَأَمَّا السَّائِلَ فَلَا تَنْهَرْ (10) اور نہ سوال کرنے والے کو ڈانٹ ڈپٹ |
وَأَمَّا بِنِعْمَةِ رَبِّكَ فَحَدِّثْ (11) اور اپنے رب کی نعمتوں کو بیان کرتا ره |