وَاللَّيْلِ إِذَا يَغْشَىٰ (1) قسم ہے اس رات کی جب چھا جائے |
وَالنَّهَارِ إِذَا تَجَلَّىٰ (2) اور قسم ہے دن کی جب روشن ہو |
وَمَا خَلَقَ الذَّكَرَ وَالْأُنثَىٰ (3) اور قسم ہے اس ذات کی جس نے نر وماده کو پیدا کیا |
إِنَّ سَعْيَكُمْ لَشَتَّىٰ (4) یقیناً تمہاری کوشش مختلف قسم کی ہے |
فَأَمَّا مَنْ أَعْطَىٰ وَاتَّقَىٰ (5) جس نے دیا (اللہ کی راه میں) اور ڈرا (اپنے رب سے) |
وَصَدَّقَ بِالْحُسْنَىٰ (6) اور نیک بات کی تصدیق کرتا رہے گا |
فَسَنُيَسِّرُهُ لِلْيُسْرَىٰ (7) تو ہم بھی اس کو آسان راستے کی سہولت دیں گے |
وَأَمَّا مَن بَخِلَ وَاسْتَغْنَىٰ (8) لیکن جس نے بخیلی کی اور بے پرواہی برتی |
وَكَذَّبَ بِالْحُسْنَىٰ (9) اور نیک بات کی تکذیب کی |
فَسَنُيَسِّرُهُ لِلْعُسْرَىٰ (10) تو ہم بھی اس کی تنگی ومشکل کے سامان میسر کر دیں گے |
وَمَا يُغْنِي عَنْهُ مَالُهُ إِذَا تَرَدَّىٰ (11) اس کا مال اسے (اوندھا) گرنے کے وقت کچھ کام نہ آئے گا |
إِنَّ عَلَيْنَا لَلْهُدَىٰ (12) بیشک راه دکھا دینا ہمارے ذمہ ہے |
وَإِنَّ لَنَا لَلْآخِرَةَ وَالْأُولَىٰ (13) اور ہمارے ہی ہاتھ آخرت اور دنیا ہے |
فَأَنذَرْتُكُمْ نَارًا تَلَظَّىٰ (14) میں نے تو تمہیں شعلے مارتی ہوئی آگ سے ڈرا دیا ہے |
لَا يَصْلَاهَا إِلَّا الْأَشْقَى (15) جس میں صرف وہی بدبخت داخل ہوگا |
الَّذِي كَذَّبَ وَتَوَلَّىٰ (16) جس نے جھٹلایا اور (اس کی پیروی سے) منھ پھیر لیا |
وَسَيُجَنَّبُهَا الْأَتْقَى (17) اور اس سے ایسا شخص دور رکھا جائے گا جو بڑا پرہیزگار ہو گا |
الَّذِي يُؤْتِي مَالَهُ يَتَزَكَّىٰ (18) جو پاکی حاصل کرنے کے لئے اپنا مال دیتا ہے |
وَمَا لِأَحَدٍ عِندَهُ مِن نِّعْمَةٍ تُجْزَىٰ (19) کسی کا اس پر کوئی احسان نہیں کہ جس کا بدلہ دیا جا رہا ہو |
إِلَّا ابْتِغَاءَ وَجْهِ رَبِّهِ الْأَعْلَىٰ (20) بلکہ صرف اپنے پروردگار بزرگ وبلند کی رضا چاہنے کے لئے |
وَلَسَوْفَ يَرْضَىٰ (21) یقیناً وه (اللہ بھی) عنقریب رضامند ہو جائے گا |