وَالْمُرْسَلَاتِ عُرْفًا (1) دل خوش کن چلتی ہواؤں کی قسم |
فَالْعَاصِفَاتِ عَصْفًا (2) پھر زور سے جھونکا دینے والیوں کی قسم |
وَالنَّاشِرَاتِ نَشْرًا (3) پھر (ابر کو) ابھار کر پراگنده کرنے والیوں کی قسم |
فَالْفَارِقَاتِ فَرْقًا (4) پھر حق وباطل کو جدا جدا کر دینے والے |
فَالْمُلْقِيَاتِ ذِكْرًا (5) اور وحی ﻻنے والے فرشتوں کی قسم |
عُذْرًا أَوْ نُذْرًا (6) جو (وحی) الزام اتارنے یا آگاه کردینے کے لیے ہوتی ہے |
إِنَّمَا تُوعَدُونَ لَوَاقِعٌ (7) جس چیز کا تم سے وعده کیا جاتا ہے وہ یقیناً ہونے والی ہے |
فَإِذَا النُّجُومُ طُمِسَتْ (8) پس جب ستارے بے نور کردئے جائیں گے |
وَإِذَا السَّمَاءُ فُرِجَتْ (9) اور جب آسمان توڑ پھوڑ دیا جائے گا |
وَإِذَا الْجِبَالُ نُسِفَتْ (10) اور جب پہاڑ ٹکڑے ٹکڑے کر کے اڑا دیئے جائیں گے |
وَإِذَا الرُّسُلُ أُقِّتَتْ (11) اور جب رسولوں کو وقت مقرره پر ﻻیا جائے گا |
لِأَيِّ يَوْمٍ أُجِّلَتْ (12) کس دن کے لیے (ان سب کو) مؤخر کیا گیا ہے؟ |
لِيَوْمِ الْفَصْلِ (13) فیصلے کے دن کے لیے |
وَمَا أَدْرَاكَ مَا يَوْمُ الْفَصْلِ (14) اور تجھے کیا معلوم کہ فیصلے کا دن کیا ہے؟ |
وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَ (15) اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہے |
أَلَمْ نُهْلِكِ الْأَوَّلِينَ (16) کیا ہم نے اگلوں کو ہلاک نہیں کیا؟ |
ثُمَّ نُتْبِعُهُمُ الْآخِرِينَ (17) پھر ہم ان کے بعد پچھلوں کو ﻻئے |
كَذَٰلِكَ نَفْعَلُ بِالْمُجْرِمِينَ (18) ہم گنہگاروں کے ساتھ اسی طرح کرتے ہیں |
وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَ (19) اس دن جھٹلانے والوں کے لیے ویل (افسوس) ہے |
أَلَمْ نَخْلُقكُّم مِّن مَّاءٍ مَّهِينٍ (20) کیا ہم نے تمہیں حقیر پانی سے (منی سے) پیدا نہیں کیا |
فَجَعَلْنَاهُ فِي قَرَارٍ مَّكِينٍ (21) پھر ہم نے اسے مضبوط ومحفوظ جگہ میں رکھا |
إِلَىٰ قَدَرٍ مَّعْلُومٍ (22) ایک مقرره وقت تک |
فَقَدَرْنَا فَنِعْمَ الْقَادِرُونَ (23) پھر ہم نے اندازه کیا اور ہم کیا خوب اندازه کرنے والے ہیں |
وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَ (24) اس دن تکذیب کرنے والوں کی خرابی ہے |
أَلَمْ نَجْعَلِ الْأَرْضَ كِفَاتًا (25) کیا ہم نے زمین کو سمیٹنے والی نہیں بنایا؟ |
أَحْيَاءً وَأَمْوَاتًا (26) زندوں کو بھی اور مردوں کو بھی |
وَجَعَلْنَا فِيهَا رَوَاسِيَ شَامِخَاتٍ وَأَسْقَيْنَاكُم مَّاءً فُرَاتًا (27) اور ہم نے اس میں بلند وبھاری پہاڑ بنادیے اور تمہیں سیراب کرنے واﻻ میٹھا پانی پلایا |
وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَ (28) اس دن جھٹلانے والوں کے لیے وائے اور افسوس ہے |
انطَلِقُوا إِلَىٰ مَا كُنتُم بِهِ تُكَذِّبُونَ (29) اس دوزخ کی طرف جاؤ جسے تم جھٹلاتے رہے تھے |
انطَلِقُوا إِلَىٰ ظِلٍّ ذِي ثَلَاثِ شُعَبٍ (30) چلو تین شاخوں والے سائے کی طرف |
لَّا ظَلِيلٍ وَلَا يُغْنِي مِنَ اللَّهَبِ (31) جو در اصل نہ سایہ دینے واﻻ ہے اور نہ شعلے سے بچاسکتا ہے |
إِنَّهَا تَرْمِي بِشَرَرٍ كَالْقَصْرِ (32) یقیناً دوزخ چنگاریاں پھینکتی ہے جو مثل محل کے ہیں |
كَأَنَّهُ جِمَالَتٌ صُفْرٌ (33) گویا کہ وه زرد اونٹ ہیں |
وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَ (34) آج ان جھٹلانے والوں کی درگت ہے |
هَٰذَا يَوْمُ لَا يَنطِقُونَ (35) آج (کا دن) وه دن ہے کہ یہ بول بھی نہ سکیں گے |
وَلَا يُؤْذَنُ لَهُمْ فَيَعْتَذِرُونَ (36) نہ انہیں معذرت کی اجازت دی جائے گی |
وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَ (37) اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہے |
هَٰذَا يَوْمُ الْفَصْلِ ۖ جَمَعْنَاكُمْ وَالْأَوَّلِينَ (38) یہ ہے فیصلے کا دن ہم نے تمہیں اور اگلوں کو سب کو جمع کرلیا ہے |
فَإِن كَانَ لَكُمْ كَيْدٌ فَكِيدُونِ (39) پس اگر تم مجھ سے کوئی چال چل سکتے ہو تو چل لو |
وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَ (40) وائے ہے اس دن جھٹلانے والوں کے لیے |
إِنَّ الْمُتَّقِينَ فِي ظِلَالٍ وَعُيُونٍ (41) بیشک پرہیزگار لوگ سایوں میں ہیں اور بہتے چشموں میں |
وَفَوَاكِهَ مِمَّا يَشْتَهُونَ (42) اور ان میووں میں جن کی وه خواہش کریں |
كُلُوا وَاشْرَبُوا هَنِيئًا بِمَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ (43) (اے جنتیو!) کھاؤ پیو مزے سےاپنے کیے ہوئے اعمال کے بدلے |
إِنَّا كَذَٰلِكَ نَجْزِي الْمُحْسِنِينَ (44) یقیناً ہم نیکی کرنے والوں کو اسی طرح جزا دیتے ہیں |
وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَ (45) اس دن سچا نہ جاننے والوں کے لیے ویل (افسوس) ہے |
كُلُوا وَتَمَتَّعُوا قَلِيلًا إِنَّكُم مُّجْرِمُونَ (46) (اے جھٹلانے والو) تم دنیا میں تھوڑا سا کھا لو اور فائده اٹھا لو بیشک تم گنہگار ہو |
وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَ (47) اس دن جھٹلانے والوں کے لیے سخت ہلاکت ہے |
وَإِذَا قِيلَ لَهُمُ ارْكَعُوا لَا يَرْكَعُونَ (48) ان سے جب کہا جاتا ہے کہ رکوع کر لو تو نہیں کرتے |
وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَ (49) اس دن جھٹلانے والوں کی تباہی ہے |
فَبِأَيِّ حَدِيثٍ بَعْدَهُ يُؤْمِنُونَ (50) اب اس قرآن کے بعد کس بات پر ایمان ﻻئیں گے؟ |