اقْرَأْ بِاسْمِ رَبِّكَ الَّذِي خَلَقَ (1) پڑھ اپنے رب کے نام سے جس نے پیدا کیا |
خَلَقَ الْإِنسَانَ مِنْ عَلَقٍ (2) جس نے انسان کو خون کے لوتھڑے سے پیدا کیا |
اقْرَأْ وَرَبُّكَ الْأَكْرَمُ (3) تو پڑھتا ره تیرا رب بڑے کرم واﻻ ہے |
الَّذِي عَلَّمَ بِالْقَلَمِ (4) جس نے قلم کے ذریعے (علم) سکھایا |
عَلَّمَ الْإِنسَانَ مَا لَمْ يَعْلَمْ (5) جس نے انسان کو وه سکھایا جسے وه نہیں جانتا تھا |
كَلَّا إِنَّ الْإِنسَانَ لَيَطْغَىٰ (6) سچ مچ انسان تو آپے سے باہر ہو جاتا ہے |
أَن رَّآهُ اسْتَغْنَىٰ (7) اس لئے کہ وه اپنے آپ کو بے پروا (یا تونگر) سمجھتا ہے |
إِنَّ إِلَىٰ رَبِّكَ الرُّجْعَىٰ (8) یقیناً لوٹنا تیرے رب کی طرف ہے |
أَرَأَيْتَ الَّذِي يَنْهَىٰ (9) (بھلا) اسے بھی تو نے دیکھا جو بندے کو روکتا ہے |
عَبْدًا إِذَا صَلَّىٰ (10) جبکہ وه بنده نماز ادا کرتا ہے |
أَرَأَيْتَ إِن كَانَ عَلَى الْهُدَىٰ (11) بھلا بتلا تو اگر وه ہدایت پر ہو |
أَوْ أَمَرَ بِالتَّقْوَىٰ (12) یا پرہیز گاری کا حکم دیتا ہو |
أَرَأَيْتَ إِن كَذَّبَ وَتَوَلَّىٰ (13) بھلا دیکھو تو اگر یہ جھٹلاتا ہو اور منھ پھیرتا ہو تو |
أَلَمْ يَعْلَم بِأَنَّ اللَّهَ يَرَىٰ (14) کیا اس نے نہیں جانا کہ اللہ تعالیٰ اسے خوب دیکھ رہا ہے |
كَلَّا لَئِن لَّمْ يَنتَهِ لَنَسْفَعًا بِالنَّاصِيَةِ (15) یقیناً اگر یہ باز نہ رہا تو ہم اس کی پیشانی کے بال پکڑ کر گھسیٹیں گے |
نَاصِيَةٍ كَاذِبَةٍ خَاطِئَةٍ (16) ایسی پیشانی جو جھوٹی خطا کار ہے |
فَلْيَدْعُ نَادِيَهُ (17) یہ اپنی مجلس والوں کو بلالے |
سَنَدْعُ الزَّبَانِيَةَ (18) ہم بھی (دوزخ کے) پیادوں کو بلالیں گے |
كَلَّا لَا تُطِعْهُ وَاسْجُدْ وَاقْتَرِب ۩ (19) خبردار! اس کا کہنا ہرگز نہ ماننا اور سجده کر اور قریب ہو جا |