سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى (1) اپنے بہت ہی بلند اللہ کے نام کی پاکیزگی بیان کر |
الَّذِي خَلَقَ فَسَوَّىٰ (2) جس نے پیدا کیا اور صحیح سالم بنایا |
وَالَّذِي قَدَّرَ فَهَدَىٰ (3) اور جس نے (ٹھیک ٹھاک) اندازه کیا اور پھر راه دکھائی |
وَالَّذِي أَخْرَجَ الْمَرْعَىٰ (4) اور جس نے تازه گھاس پیدا کی |
فَجَعَلَهُ غُثَاءً أَحْوَىٰ (5) پھر اس نے اس کو (سکھا کر) سیاه کوڑا کر دیا |
سَنُقْرِئُكَ فَلَا تَنسَىٰ (6) ہم تجھے پڑھائیں گے پھر تو نہ بھولے گا |
إِلَّا مَا شَاءَ اللَّهُ ۚ إِنَّهُ يَعْلَمُ الْجَهْرَ وَمَا يَخْفَىٰ (7) مگر جو کچھ اللہ چاہے۔ وه ﻇاہر اور پوشیده کو جانتا ہے |
وَنُيَسِّرُكَ لِلْيُسْرَىٰ (8) ہم آپ کے لئے آسانی پیدا کر دیں گے |
فَذَكِّرْ إِن نَّفَعَتِ الذِّكْرَىٰ (9) تو آپ نصیحت کرتے رہیں اگر نصیحت کچھ فائده دے |
سَيَذَّكَّرُ مَن يَخْشَىٰ (10) ڈرنے واﻻ تو نصیحت لے گا |
وَيَتَجَنَّبُهَا الْأَشْقَى (11) (ہاں) بد بخت اس سے گریز کرے گا |
الَّذِي يَصْلَى النَّارَ الْكُبْرَىٰ (12) جو بڑی آگ میں جائے گا |
ثُمَّ لَا يَمُوتُ فِيهَا وَلَا يَحْيَىٰ (13) جہاں پھر نہ وه مرے گا نہ جیے گا، (بلکہ حالت نزع میں پڑا رہے گا) |
قَدْ أَفْلَحَ مَن تَزَكَّىٰ (14) بیشک اس نے فلاح پالی جو پاک ہوگیا |
وَذَكَرَ اسْمَ رَبِّهِ فَصَلَّىٰ (15) اور جس نے اپنے رب کا نام یاد رکھا اور نماز پڑھتا رہا |
بَلْ تُؤْثِرُونَ الْحَيَاةَ الدُّنْيَا (16) لیکن تم تو دنیا کی زندگی کو ترجیح دیتے ہو |
وَالْآخِرَةُ خَيْرٌ وَأَبْقَىٰ (17) اور آخرت بہت بہتر اور بہت بقا والی ہے |
إِنَّ هَٰذَا لَفِي الصُّحُفِ الْأُولَىٰ (18) یہ باتیں پہلی کتابوں میں بھی ہیں |
صُحُفِ إِبْرَاهِيمَ وَمُوسَىٰ (19) (یعنی) ابراہیم اور موسیٰ کی کتابوں میں |