وَالصَّافَّاتِ صَفًّا (1) قسم ہے صف باندھنے والے (فرشتوں) کی |
فَالزَّاجِرَاتِ زَجْرًا (2) پھر پوری طرح ڈانٹنے والوں کی |
فَالتَّالِيَاتِ ذِكْرًا (3) پھر ذکر اللہ کی تلاوت کرنے والوں کی |
إِنَّ إِلَٰهَكُمْ لَوَاحِدٌ (4) یقیناً تم سب کا معبود ایک ہی ہے |
رَّبُّ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَمَا بَيْنَهُمَا وَرَبُّ الْمَشَارِقِ (5) آسمانوں اور زمین اور ان کے درمیان کی تمام چیزوں اور مَشرقوں کا رب وہی ہے |
إِنَّا زَيَّنَّا السَّمَاءَ الدُّنْيَا بِزِينَةٍ الْكَوَاكِبِ (6) ہم نے آسمان دنیا کو ستاروں کی زینت سے آراستہ کیا |
وَحِفْظًا مِّن كُلِّ شَيْطَانٍ مَّارِدٍ (7) اور حفاﻇت کی سرکش شیطان سے |
لَّا يَسَّمَّعُونَ إِلَى الْمَلَإِ الْأَعْلَىٰ وَيُقْذَفُونَ مِن كُلِّ جَانِبٍ (8) عالم باﻻ کے فرشتوں (کی باتوں) کو سننے کے لئے وه کان بھی نہیں لگا سکتے، بلکہ ہر طرف سے وه مارے جاتے ہیں |
دُحُورًا ۖ وَلَهُمْ عَذَابٌ وَاصِبٌ (9) بھگانے کے لئے اور ان کے لئے دائمی عذاب ہے |
إِلَّا مَنْ خَطِفَ الْخَطْفَةَ فَأَتْبَعَهُ شِهَابٌ ثَاقِبٌ (10) مگر جو کوئی ایک آدھ بات اچک لے بھاگے تو (فوراً ہی) اس کے پیچھے دہکتا ہوا شعلہ لگ جاتا ہے |
فَاسْتَفْتِهِمْ أَهُمْ أَشَدُّ خَلْقًا أَم مَّنْ خَلَقْنَا ۚ إِنَّا خَلَقْنَاهُم مِّن طِينٍ لَّازِبٍ (11) ان کافروں سے پوچھو تو کہ آیا ان کا پیدا کرنا زیاده دشوار ہے یا (ان کا) جنہیں ہم نے (ان کے علاوه) پیدا کیا؟ ہم نے (انسانوں) کو لیس دار مٹی سے پیدا کیا ہے |
بَلْ عَجِبْتَ وَيَسْخَرُونَ (12) بلکہ تو تعجب کر رہا ہے اور یہ مسخرا پن کر رہے ہیں |
وَإِذَا ذُكِّرُوا لَا يَذْكُرُونَ (13) اور جب انہیں نصیحت کی جاتی ہے یہ نہیں مانتے |
وَإِذَا رَأَوْا آيَةً يَسْتَسْخِرُونَ (14) اور جب کسی معجزے کو دیکھتے ہیں تو مذاق اڑاتے ہیں |
وَقَالُوا إِنْ هَٰذَا إِلَّا سِحْرٌ مُّبِينٌ (15) اور کہتے ہیں کہ یہ تو بالکل کھلم کھلا جادو ہی ہے |
أَإِذَا مِتْنَا وَكُنَّا تُرَابًا وَعِظَامًا أَإِنَّا لَمَبْعُوثُونَ (16) کیا جب ہم مر جائیں گے اور خاک اور ہڈی ہو جائیں گے پھر کیا (سچ مچ) ہم اٹھائے جائیں گے؟ |
أَوَآبَاؤُنَا الْأَوَّلُونَ (17) کیا ہم سے پہلے کے ہمارے باپ دادا بھی؟ |
قُلْ نَعَمْ وَأَنتُمْ دَاخِرُونَ (18) آپ جواب دیجئے! کہ ہاں ہاں اور تم ذلیل (بھی) ہوں گے |
فَإِنَّمَا هِيَ زَجْرَةٌ وَاحِدَةٌ فَإِذَا هُمْ يَنظُرُونَ (19) وه تو صرف ایک زور کی جھڑکی ہے کہ یکایک یہ دیکھنے لگیں گے |
وَقَالُوا يَا وَيْلَنَا هَٰذَا يَوْمُ الدِّينِ (20) اور کہیں گے کہ ہائے ہماری خرابی یہی جزا (سزا) کا دن ہے |
هَٰذَا يَوْمُ الْفَصْلِ الَّذِي كُنتُم بِهِ تُكَذِّبُونَ (21) یہی فیصلہ کا دن ہے جسے تم جھٹلاتے رہے |
۞ احْشُرُوا الَّذِينَ ظَلَمُوا وَأَزْوَاجَهُمْ وَمَا كَانُوا يَعْبُدُونَ (22) ﻇالموں کو اور ان کے ہمراہیوں کو اور (جن) جن کی وه اللہ کے علاوه پرستش کرتے تھے |
مِن دُونِ اللَّهِ فَاهْدُوهُمْ إِلَىٰ صِرَاطِ الْجَحِيمِ (23) (ان سب کو) جمع کرکے انہیں دوزخ کی راه دکھا دو |
وَقِفُوهُمْ ۖ إِنَّهُم مَّسْئُولُونَ (24) اور انہیں ٹھہرا لو، (اس لئے) کہ ان سے (ضروری) سوال کیے جانے والے ہیں |
مَا لَكُمْ لَا تَنَاصَرُونَ (25) تمہیں کیا ہو گیا ہے کہ (اس وقت) تم ایک دوسرے کی مدد نہیں کرتے |
بَلْ هُمُ الْيَوْمَ مُسْتَسْلِمُونَ (26) بلکہ وه (سب کے سب) آج فرمانبردار بن گئے |
وَأَقْبَلَ بَعْضُهُمْ عَلَىٰ بَعْضٍ يَتَسَاءَلُونَ (27) وه ایک دوسرے کی طرف متوجہ ہو کر سوال وجواب کرنے لگیں گے |
قَالُوا إِنَّكُمْ كُنتُمْ تَأْتُونَنَا عَنِ الْيَمِينِ (28) کہیں گے کہ تم تو ہمارے پاس ہماری دائیں طرف سے آتے تھے |
قَالُوا بَل لَّمْ تَكُونُوا مُؤْمِنِينَ (29) وه جواب دیں گے کہ نہیں بلکہ تم ہی ایمان والے نہ تھے |
وَمَا كَانَ لَنَا عَلَيْكُم مِّن سُلْطَانٍ ۖ بَلْ كُنتُمْ قَوْمًا طَاغِينَ (30) اور کچھ ہمارا زور تو تم پر تھا (ہی) نہیں۔ بلکہ تم (خود) سرکش لوگ تھے |
فَحَقَّ عَلَيْنَا قَوْلُ رَبِّنَا ۖ إِنَّا لَذَائِقُونَ (31) اب تو ہم (سب) پر ہمارے رب کی یہ بات ﺛابت ہو چکی کہ ہم (عذاب) چکھنے والے ہیں |
فَأَغْوَيْنَاكُمْ إِنَّا كُنَّا غَاوِينَ (32) پس ہم نے تمہیں گمراه کیا ہم تو خود بھی گمراه ہی تھے |
فَإِنَّهُمْ يَوْمَئِذٍ فِي الْعَذَابِ مُشْتَرِكُونَ (33) سو اب آج کے دن تو (سب کے سب) عذاب میں شریک ہیں |
إِنَّا كَذَٰلِكَ نَفْعَلُ بِالْمُجْرِمِينَ (34) ہم گناه گاروں کے ساتھ اسی طرح کیا کرتے ہیں |
إِنَّهُمْ كَانُوا إِذَا قِيلَ لَهُمْ لَا إِلَٰهَ إِلَّا اللَّهُ يَسْتَكْبِرُونَ (35) یہ وه (لوگ) ہیں کہ جب ان سے کہا جاتا ہے کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں تو یہ سرکشی کرتے تھے |
وَيَقُولُونَ أَئِنَّا لَتَارِكُو آلِهَتِنَا لِشَاعِرٍ مَّجْنُونٍ (36) اور کہتے تھے کہ کیا ہم اپنے معبودوں کو ایک دیوانے شاعر کی بات پر چھوڑ دیں؟ |
بَلْ جَاءَ بِالْحَقِّ وَصَدَّقَ الْمُرْسَلِينَ (37) (نہیں نہیں) بلکہ (نبی) تو حق (سچا دین) ﻻئے ہیں اور سب رسولوں کو سچا جانتے ہیں |
إِنَّكُمْ لَذَائِقُو الْعَذَابِ الْأَلِيمِ (38) یقیناً تم دردناک عذاب (کا مزه) چکھنے والے ہو |
وَمَا تُجْزَوْنَ إِلَّا مَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ (39) تمہیں اسی کا بدلہ دیا جائے گا جو تم کرتے تھے |
إِلَّا عِبَادَ اللَّهِ الْمُخْلَصِينَ (40) مگر اللہ تعالیٰ کے خالص برگزیده بندے |
أُولَٰئِكَ لَهُمْ رِزْقٌ مَّعْلُومٌ (41) انہیں کے لئے مقرره روزی ہے |
فَوَاكِهُ ۖ وَهُم مُّكْرَمُونَ (42) (ہر طرح کے) میوے، اور وه باعزت واکرام ہوں گے |
فِي جَنَّاتِ النَّعِيمِ (43) نعمتوں والی جنتوں میں |
عَلَىٰ سُرُرٍ مُّتَقَابِلِينَ (44) تختوں پر ایک دوسرے کے سامنے (بیٹھے) ہوں گے |
يُطَافُ عَلَيْهِم بِكَأْسٍ مِّن مَّعِينٍ (45) جاری شراب کے جام کا ان پر دور چل رہا ہوگا |
بَيْضَاءَ لَذَّةٍ لِّلشَّارِبِينَ (46) جو صاف شفاف اور پینے میں لذیذ ہوگی |
لَا فِيهَا غَوْلٌ وَلَا هُمْ عَنْهَا يُنزَفُونَ (47) نہ اس سے درد سر ہو اور نہ اس کے پینے سے بہکیں |
وَعِندَهُمْ قَاصِرَاتُ الطَّرْفِ عِينٌ (48) اور ان کے پاس نیچی نظروں، بڑی بڑی آنکھوں والی (حوریں) ہوں گی |
كَأَنَّهُنَّ بَيْضٌ مَّكْنُونٌ (49) ایسی جیسے چھپائے ہوئے انڈے |
فَأَقْبَلَ بَعْضُهُمْ عَلَىٰ بَعْضٍ يَتَسَاءَلُونَ (50) (جنتی) ایک دوسرے کی طرف رخ کرکے پوچھیں گے |
قَالَ قَائِلٌ مِّنْهُمْ إِنِّي كَانَ لِي قَرِينٌ (51) ان میں سے ایک کہنے واﻻ کہے گا کہ میرا ایک ساتھی تھا |
يَقُولُ أَإِنَّكَ لَمِنَ الْمُصَدِّقِينَ (52) جو (مجھ سے) کہا کرتا تھا کہ کیا تو (قیامت کے آنے کا) یقین کرنے والوں میں سے ہے؟ |
أَإِذَا مِتْنَا وَكُنَّا تُرَابًا وَعِظَامًا أَإِنَّا لَمَدِينُونَ (53) کیا جب کہ ہم مر کر مٹی اور ہڈی ہو جائیں گے کیا اس وقت ہم جزا دیئے جانے والے ہیں؟ |
قَالَ هَلْ أَنتُم مُّطَّلِعُونَ (54) کہے گا تم چاہتے ہو کہ جھانک کر دیکھ لو؟ |
فَاطَّلَعَ فَرَآهُ فِي سَوَاءِ الْجَحِيمِ (55) جھانکتے ہی اسے بیچوں بیچ جہنم میں (جلتا ہوا) دیکھے گا |
قَالَ تَاللَّهِ إِن كِدتَّ لَتُرْدِينِ (56) کہے گا واللہ! قریب تھا کہ تو مجھے (بھی) برباد کر دے |
وَلَوْلَا نِعْمَةُ رَبِّي لَكُنتُ مِنَ الْمُحْضَرِينَ (57) اگر میرے رب کا احسان نہ ہوتا تو میں بھی دوزخ میں حاضر کئے جانے والوں میں ہوتا |
أَفَمَا نَحْنُ بِمَيِّتِينَ (58) کیا (یہ صحیح ہے) کہ ہم مرنے والے ہی نہیں؟ |
إِلَّا مَوْتَتَنَا الْأُولَىٰ وَمَا نَحْنُ بِمُعَذَّبِينَ (59) بجز پہلی ایک موت کے، اور نہ ہم عذاب کیے جانے والے ہیں |
إِنَّ هَٰذَا لَهُوَ الْفَوْزُ الْعَظِيمُ (60) پھر تو (ﻇاہر بات ہے کہ) یہ بڑی کامیابی ہے |
لِمِثْلِ هَٰذَا فَلْيَعْمَلِ الْعَامِلُونَ (61) ایسی (کامیابی) کے لئے عمل کرنے والوں کو عمل کرنا چاہئے |
أَذَٰلِكَ خَيْرٌ نُّزُلًا أَمْ شَجَرَةُ الزَّقُّومِ (62) کیا یہ مہمانی اچھی ہے یا سینڈھ (زقوم) کا درخت؟ |
إِنَّا جَعَلْنَاهَا فِتْنَةً لِّلظَّالِمِينَ (63) جسے ہم نے ﻇالموں کے لئے سخت آزمائش بنا رکھا ہے |
إِنَّهَا شَجَرَةٌ تَخْرُجُ فِي أَصْلِ الْجَحِيمِ (64) بے شک وه درخت جہنم کی جڑ میں سے نکلتا ہے |
طَلْعُهَا كَأَنَّهُ رُءُوسُ الشَّيَاطِينِ (65) جس کے خوشے شیطانوں کے سروں جیسے ہوتے ہیں |
فَإِنَّهُمْ لَآكِلُونَ مِنْهَا فَمَالِئُونَ مِنْهَا الْبُطُونَ (66) (جہنمی) اسی درخت سے کھائیں گے اور اسی سے پیٹ بھریں گے |
ثُمَّ إِنَّ لَهُمْ عَلَيْهَا لَشَوْبًا مِّنْ حَمِيمٍ (67) پھر اس پر گرم جلتے جلتے پانی کی ملونی ہوگی |
ثُمَّ إِنَّ مَرْجِعَهُمْ لَإِلَى الْجَحِيمِ (68) پھر ان سب کا لوٹنا جہنم کی (آگ کے ڈھیرکی) طرف ہوگا |
إِنَّهُمْ أَلْفَوْا آبَاءَهُمْ ضَالِّينَ (69) یقین مانو! کہ انہوں نے اپنے باپ دادا کو بہکا ہوا پایا |
فَهُمْ عَلَىٰ آثَارِهِمْ يُهْرَعُونَ (70) اور یہ انہی کے نشان قدم پر دوڑتے رہے |
وَلَقَدْ ضَلَّ قَبْلَهُمْ أَكْثَرُ الْأَوَّلِينَ (71) ان سے پہلے بھی بہت سے اگلے بہک چکے ہیں |
وَلَقَدْ أَرْسَلْنَا فِيهِم مُّنذِرِينَ (72) جن میں ہم نے ڈرانے والے (رسول) بھیجے تھے |
فَانظُرْ كَيْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الْمُنذَرِينَ (73) اب تو دیکھ لے کہ جنہیں دھمکایا گیا تھا ان کا انجام کیسا کچھ ہوا |
إِلَّا عِبَادَ اللَّهِ الْمُخْلَصِينَ (74) سوائے اللہ کے برگزیده بندوں کے |
وَلَقَدْ نَادَانَا نُوحٌ فَلَنِعْمَ الْمُجِيبُونَ (75) اور ہمیں نوح (علیہ السلام) نے پکارا تو (دیکھ لو) ہم کیسے اچھے دعا قبول کرنے والے ہیں |
وَنَجَّيْنَاهُ وَأَهْلَهُ مِنَ الْكَرْبِ الْعَظِيمِ (76) ہم نے اسے اور اس کے گھر والوں کو اس زبردست مصیبت سے بچا لیا |
وَجَعَلْنَا ذُرِّيَّتَهُ هُمُ الْبَاقِينَ (77) اور اس کی اوﻻد کو ہم نے باقی رہنے والی بنا دی |
وَتَرَكْنَا عَلَيْهِ فِي الْآخِرِينَ (78) اور ہم نے اس کا (ذکر خیر) پچھلوں میں باقی رکھا |
سَلَامٌ عَلَىٰ نُوحٍ فِي الْعَالَمِينَ (79) نوح (علیہ السلام) پر تمام جہانوں میں سلام ہو |
إِنَّا كَذَٰلِكَ نَجْزِي الْمُحْسِنِينَ (80) ہم نیکی کرنے والوں کو اسی طرح بدلہ دیتے ہیں |
إِنَّهُ مِنْ عِبَادِنَا الْمُؤْمِنِينَ (81) وه ہمارے ایمان والے بندوں میں سے تھا |
ثُمَّ أَغْرَقْنَا الْآخَرِينَ (82) پھر ہم نے دوسروں کو ڈبو دیا |
۞ وَإِنَّ مِن شِيعَتِهِ لَإِبْرَاهِيمَ (83) اور اس (نوح علیہ السلام کی) تابعداری کرنے والوں میں سے (ہی) ابراہیم (علیہ السلام بھی) تھے |
إِذْ جَاءَ رَبَّهُ بِقَلْبٍ سَلِيمٍ (84) جبکہ اپنے رب کے پاس بے عیب دل ﻻئے |
إِذْ قَالَ لِأَبِيهِ وَقَوْمِهِ مَاذَا تَعْبُدُونَ (85) انہوں نے اپنے باپ اور اپنی قوم سے کہا کہ تم کیا پوج رہے ہو؟ |
أَئِفْكًا آلِهَةً دُونَ اللَّهِ تُرِيدُونَ (86) کیا تم اللہ کے سوا گھڑے ہوئے معبود چاہتے ہو؟ |
فَمَا ظَنُّكُم بِرَبِّ الْعَالَمِينَ (87) تو یہ (بتلاؤ کہ) تم نے رب العالمین کو کیا سمجھ رکھا ہے؟ |
فَنَظَرَ نَظْرَةً فِي النُّجُومِ (88) اب ابراہیم (علیہ السلام) نے ایک نگاه ستاروں کی طرف اٹھائی |
فَقَالَ إِنِّي سَقِيمٌ (89) اور کہا میں تو بیمار ہوں |
فَتَوَلَّوْا عَنْهُ مُدْبِرِينَ (90) اس پر وه سب اس سے منھ موڑے ہوئے واپس چلے گئے |
فَرَاغَ إِلَىٰ آلِهَتِهِمْ فَقَالَ أَلَا تَأْكُلُونَ (91) آپ (چﭗ چپاتے) ان کے معبودوں کے پاس گئے اور فرمانے لگے تم کھاتے کیوں نہیں؟ |
مَا لَكُمْ لَا تَنطِقُونَ (92) تمہیں کیا ہو گیا کہ بات تک نہیں کرتے ہو |
فَرَاغَ عَلَيْهِمْ ضَرْبًا بِالْيَمِينِ (93) پھر تو (پوری قوت کے ساتھ) دائیں ہاتھ سے انہیں مارنے پر پل پڑے |
فَأَقْبَلُوا إِلَيْهِ يَزِفُّونَ (94) وه (بت پرست) دوڑے بھاگے آپ کی طرف متوجہ ہوئے |
قَالَ أَتَعْبُدُونَ مَا تَنْحِتُونَ (95) تو آپ نے فرمایا تم انہیں پوجتے ہو جنہیں (خود) تم تراشتے ہو |
وَاللَّهُ خَلَقَكُمْ وَمَا تَعْمَلُونَ (96) حاﻻنکہ تمہیں اور تمہاری بنائی ہوئی چیزوں کو اللہ ہی نے پیدا کیا ہے |
قَالُوا ابْنُوا لَهُ بُنْيَانًا فَأَلْقُوهُ فِي الْجَحِيمِ (97) وه کہنے لگے اس کے لئے ایک مکان بناؤ اور اس (دہکتی ہوئی) آگ میں اسے ڈال دو |
فَأَرَادُوا بِهِ كَيْدًا فَجَعَلْنَاهُمُ الْأَسْفَلِينَ (98) انہوں نے تو اس (ابراہیم علیہ السلام) کے ساتھ مکر کرنا چاہا لیکن ہم نے انہی کو نیچا کر دیا |
وَقَالَ إِنِّي ذَاهِبٌ إِلَىٰ رَبِّي سَيَهْدِينِ (99) اور اس (ابراہیم علیہ السلام) نے کہا میں تو ہجرت کر کے اپنے پروردگار کی طرف جانے واﻻ ہوں۔ وه ضرور میری رہنمائی کرے گا |
رَبِّ هَبْ لِي مِنَ الصَّالِحِينَ (100) اے میرے رب! مجھے نیک بخت اوﻻد عطا فرما |
فَبَشَّرْنَاهُ بِغُلَامٍ حَلِيمٍ (101) تو ہم نے اسے ایک بردبار بچے کی بشارت دی |
فَلَمَّا بَلَغَ مَعَهُ السَّعْيَ قَالَ يَا بُنَيَّ إِنِّي أَرَىٰ فِي الْمَنَامِ أَنِّي أَذْبَحُكَ فَانظُرْ مَاذَا تَرَىٰ ۚ قَالَ يَا أَبَتِ افْعَلْ مَا تُؤْمَرُ ۖ سَتَجِدُنِي إِن شَاءَ اللَّهُ مِنَ الصَّابِرِينَ (102) پھر جب وه (بچہ) اتنی عمر کو پہنچا کہ اس کے ساتھ چلے پھرے، تو اس (ابراہیم علیہ السلام) نے کہا میرے پیارے بچے! میں خواب میں اپنے آپ کو تجھے ذبح کرتے ہوئے دیکھ رہا ہوں۔ اب تو بتا کہ تیری کیا رائے ہے؟ بیٹے نے جواب دیا کہ ابا! جو حکم ہوا ہے اسے بجا ﻻئیے انشاءاللہ آپ مجھے صبر کرنے والوں میں سے پائیں گے |
فَلَمَّا أَسْلَمَا وَتَلَّهُ لِلْجَبِينِ (103) غرض جب دونوں مطیع ہوگئے اور اس نے (باپ نے) اس کو (بیٹے کو) پیشانی کے بل گرا دیا |
وَنَادَيْنَاهُ أَن يَا إِبْرَاهِيمُ (104) تو ہم نے آواز دی کہ اے ابراہیم |
قَدْ صَدَّقْتَ الرُّؤْيَا ۚ إِنَّا كَذَٰلِكَ نَجْزِي الْمُحْسِنِينَ (105) یقیناً تو نے اپنے خواب کو سچا کر دکھایا، بیشک ہم نیکی کرنے والوں کو اسی طرح جزا دیتے ہیں |
إِنَّ هَٰذَا لَهُوَ الْبَلَاءُ الْمُبِينُ (106) درحقیقت یہ کھلا امتحان تھا |
وَفَدَيْنَاهُ بِذِبْحٍ عَظِيمٍ (107) اور ہم نے ایک بڑا ذبیحہ اس کے فدیہ میں دے دیا |
وَتَرَكْنَا عَلَيْهِ فِي الْآخِرِينَ (108) اور ہم نے ان کا ذکر خیر پچھلوں میں باقی رکھا |
سَلَامٌ عَلَىٰ إِبْرَاهِيمَ (109) ابراہیم (علیہ السلام) پر سلام ہو |
كَذَٰلِكَ نَجْزِي الْمُحْسِنِينَ (110) ہم نیکو کاروں کو اسی طرح بدلہ دیتے ہیں |
إِنَّهُ مِنْ عِبَادِنَا الْمُؤْمِنِينَ (111) بیشک وه ہمارے ایمان دار بندوں میں سے تھا |
وَبَشَّرْنَاهُ بِإِسْحَاقَ نَبِيًّا مِّنَ الصَّالِحِينَ (112) اور ہم نے اس کو اسحاق (علیہ السلام) نبی کی بشارت دی جو صالح لوگوں میں سے ہوگا |
وَبَارَكْنَا عَلَيْهِ وَعَلَىٰ إِسْحَاقَ ۚ وَمِن ذُرِّيَّتِهِمَا مُحْسِنٌ وَظَالِمٌ لِّنَفْسِهِ مُبِينٌ (113) اور ہم نے ابراہیم واسحاق (علیہ السلام) پر برکتیں نازل فرمائیں، اور ان دونوں کی اوﻻد میں بعضے تو نیک بخت ہیں اور بعض اپنے نفس پر صریح ﻇلم کرنے والے ہیں |
وَلَقَدْ مَنَنَّا عَلَىٰ مُوسَىٰ وَهَارُونَ (114) یقیناً ہم نے موسیٰ اور ہارون (علیہ السلام) پر بڑا احسان کیا |
وَنَجَّيْنَاهُمَا وَقَوْمَهُمَا مِنَ الْكَرْبِ الْعَظِيمِ (115) اور انہیں اور ان کی قوم کو بہت بڑے دکھ درد سے نجات دے دی |
وَنَصَرْنَاهُمْ فَكَانُوا هُمُ الْغَالِبِينَ (116) اور ان کی مدد کی تو وہی غالب رہے |
وَآتَيْنَاهُمَا الْكِتَابَ الْمُسْتَبِينَ (117) اور ہم نے انہیں (واضح اور) روشن کتاب دی |
وَهَدَيْنَاهُمَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ (118) اور انہیں سیدھے راستہ پرقائم رکھا |
وَتَرَكْنَا عَلَيْهِمَا فِي الْآخِرِينَ (119) اور ہم نے ان دونوں کے لئے پیچھے آنے والوں میں یہ بات باقی رکھی |
سَلَامٌ عَلَىٰ مُوسَىٰ وَهَارُونَ (120) کہ موسیٰ اور ہارون (علیہما السلام) پر سلام ہو |
إِنَّا كَذَٰلِكَ نَجْزِي الْمُحْسِنِينَ (121) بے شک ہم نیک لوگوں کو اسی طرح بدلے دیا کرتے ہیں |
إِنَّهُمَا مِنْ عِبَادِنَا الْمُؤْمِنِينَ (122) یقیناً یہ دونوں ہمارے مومن بندوں میں سے تھے |
وَإِنَّ إِلْيَاسَ لَمِنَ الْمُرْسَلِينَ (123) بے شک الیاس (علیہ السلام) بھی پیغمبروں میں سے تھے |
إِذْ قَالَ لِقَوْمِهِ أَلَا تَتَّقُونَ (124) جب کہ انہوں نے اپنی قوم سے فرمایا کہ تم اللہ سے ڈرتے نہیں ہو؟ |
أَتَدْعُونَ بَعْلًا وَتَذَرُونَ أَحْسَنَ الْخَالِقِينَ (125) کیا تم بعل (نامی بت) کو پکارتے ہو؟ اور سب سے بہتر خالق کو چھوڑ دیتے ہو؟ |
اللَّهَ رَبَّكُمْ وَرَبَّ آبَائِكُمُ الْأَوَّلِينَ (126) اللہ جو تمہارا اور تمہارے اگلے تمام باپ دادوں کا رب ہے |
فَكَذَّبُوهُ فَإِنَّهُمْ لَمُحْضَرُونَ (127) لیکن قوم نے انہیں جھٹلایا، پس وه ضرور (عذاب میں) حاضر رکھے جائیں گے |
إِلَّا عِبَادَ اللَّهِ الْمُخْلَصِينَ (128) سوائے اللہ تعالی کے مخلص بندوں کے |
وَتَرَكْنَا عَلَيْهِ فِي الْآخِرِينَ (129) ہم نے (الیاس علیہ السلام) کا ذکر خیر پچھلوں میں بھی باقی رکھا |
سَلَامٌ عَلَىٰ إِلْ يَاسِينَ (130) کہ الیاس پر سلام ہو |
إِنَّا كَذَٰلِكَ نَجْزِي الْمُحْسِنِينَ (131) ہم نیکی کرنے والوں کو اسی طرح بدلہ دیتے ہیں |
إِنَّهُ مِنْ عِبَادِنَا الْمُؤْمِنِينَ (132) بیشک وه ہمارے ایمان دار بندوں میں سے تھے |
وَإِنَّ لُوطًا لَّمِنَ الْمُرْسَلِينَ (133) بیشک لوط (علیہ السلام بھی) پیغمبروں میں سے تھے |
إِذْ نَجَّيْنَاهُ وَأَهْلَهُ أَجْمَعِينَ (134) ہم نے انہیں اور ان کے گھر والوں کو سب کو نجات دی |
إِلَّا عَجُوزًا فِي الْغَابِرِينَ (135) بجز اس بڑھیا کے جو پیچھے ره جانے والوں میں سے ره گئی |
ثُمَّ دَمَّرْنَا الْآخَرِينَ (136) پھر ہم نے اوروں کو ہلاک کر دیا |
وَإِنَّكُمْ لَتَمُرُّونَ عَلَيْهِم مُّصْبِحِينَ (137) اور تم تو صبح ہونے پر ان کی بستیوں کے پاس سے گزرتے ہو |
وَبِاللَّيْلِ ۗ أَفَلَا تَعْقِلُونَ (138) اور رات کو بھی، کیا پھر بھی نہیں سمجھتے؟ |
وَإِنَّ يُونُسَ لَمِنَ الْمُرْسَلِينَ (139) اور بلاشبہ یونس (علیہ السلام) نبیوں میں سے تھے |
إِذْ أَبَقَ إِلَى الْفُلْكِ الْمَشْحُونِ (140) جب بھاگ کر پہنچے بھری کشتی پر |
فَسَاهَمَ فَكَانَ مِنَ الْمُدْحَضِينَ (141) پھر قرعہ اندازی ہوئی تو یہ مغلوب ہوگئے |
فَالْتَقَمَهُ الْحُوتُ وَهُوَ مُلِيمٌ (142) تو پھر انہیں مچھلی نے نگل لیا اور وه خود اپنے آپ کو ملامت کرنے لگ گئے |
فَلَوْلَا أَنَّهُ كَانَ مِنَ الْمُسَبِّحِينَ (143) پس اگر یہ پاکی بیان کرنے والوں میں سے نہ ہوتے |
لَلَبِثَ فِي بَطْنِهِ إِلَىٰ يَوْمِ يُبْعَثُونَ (144) تو لوگوں کے اٹھائے جانے کے دن تک اس کے پیٹ میں ہی رہتے |
۞ فَنَبَذْنَاهُ بِالْعَرَاءِ وَهُوَ سَقِيمٌ (145) پس انہیں ہم نے چٹیل میدان میں ڈال دیا اور وه اس وقت بیمار تھے |
وَأَنبَتْنَا عَلَيْهِ شَجَرَةً مِّن يَقْطِينٍ (146) اور ان پر سایہ کرنے واﻻ ایک بیل دار درخت ہم نے اگا دیا |
وَأَرْسَلْنَاهُ إِلَىٰ مِائَةِ أَلْفٍ أَوْ يَزِيدُونَ (147) اور ہم نے انہیں ایک لاکھ بلکہ اور زیاده آدمیوں کی طرف بھیجا |
فَآمَنُوا فَمَتَّعْنَاهُمْ إِلَىٰ حِينٍ (148) پس وه ایمان ﻻئے، اور ہم نے انہیں ایک زمانہ تک عیش وعشرت دی |
فَاسْتَفْتِهِمْ أَلِرَبِّكَ الْبَنَاتُ وَلَهُمُ الْبَنُونَ (149) ان سے دریافت کیجئے! کہ کیا آپ کے رب کی تو بیٹیاں ہیں اور ان کے بیٹے ہیں؟ |
أَمْ خَلَقْنَا الْمَلَائِكَةَ إِنَاثًا وَهُمْ شَاهِدُونَ (150) یا یہ اس وقت موجود تھے جبکہ ہم نے فرشتوں کو مؤنﺚ پیدا کیا |
أَلَا إِنَّهُم مِّنْ إِفْكِهِمْ لَيَقُولُونَ (151) آگاه رہو! کہ یہ لوگ صرف اپنی افترا پردازی سے کہہ رہے ہیں |
وَلَدَ اللَّهُ وَإِنَّهُمْ لَكَاذِبُونَ (152) کہ اللہ تعالی کی اوﻻد ہے۔ یقیناً یہ محض جھوٹے ہیں |
أَصْطَفَى الْبَنَاتِ عَلَى الْبَنِينَ (153) کیا اللہ تعالی نے اپنے لیے بیٹیوں کو بیٹوں پر ترجیح دی |
مَا لَكُمْ كَيْفَ تَحْكُمُونَ (154) تمہیں کیا ہو گیا ہے کیسے حکم لگاتے پھرتے ہو؟ |
أَفَلَا تَذَكَّرُونَ (155) کیا تم اس قدر بھی نہیں سمجھتے؟ |
أَمْ لَكُمْ سُلْطَانٌ مُّبِينٌ (156) یا تمہارے پاس اس کی کوئی صاف دلیل ہے |
فَأْتُوا بِكِتَابِكُمْ إِن كُنتُمْ صَادِقِينَ (157) تو جاؤ اگر سچے ہو تو اپنی ہی کتاب لے آؤ |
وَجَعَلُوا بَيْنَهُ وَبَيْنَ الْجِنَّةِ نَسَبًا ۚ وَلَقَدْ عَلِمَتِ الْجِنَّةُ إِنَّهُمْ لَمُحْضَرُونَ (158) اور ان لوگوں نے تو اللہ کے اور جنات کے درمیان بھی قرابت داری ٹھہرائی ہے، اور حاﻻنکہ خود جنات کو معلوم ہے کہ وه (اس عقیده کے لوگ عذاب کے سامنے) پیش کیے جائیں گے |
سُبْحَانَ اللَّهِ عَمَّا يَصِفُونَ (159) جو کچھ یہ (اللہ کے بارے میں) بیان کر رہے ہیں اس سے اللہ تعالیٰ بالکل پاک ہے |
إِلَّا عِبَادَ اللَّهِ الْمُخْلَصِينَ (160) سوائے! اللہ کے مخلص بندوں کے |
فَإِنَّكُمْ وَمَا تَعْبُدُونَ (161) یقین مانو کہ تم سب اور تمہارے معبودان (باطل) |
مَا أَنتُمْ عَلَيْهِ بِفَاتِنِينَ (162) کسی ایک کو بھی بہکا نہیں سکتے |
إِلَّا مَنْ هُوَ صَالِ الْجَحِيمِ (163) بجز اس کے جو جہنمی ہی ہے |
وَمَا مِنَّا إِلَّا لَهُ مَقَامٌ مَّعْلُومٌ (164) (فرشتوں کا قول ہے کہ) ہم میں سے تو ہر ایک کی جگہ مقرر ہے |
وَإِنَّا لَنَحْنُ الصَّافُّونَ (165) اور ہم تو (بندگیٴ الٰہی میں) صف بستہ کھڑے ہیں |
وَإِنَّا لَنَحْنُ الْمُسَبِّحُونَ (166) اور اس کی تسبیح بیان کر رہے ہیں |
وَإِن كَانُوا لَيَقُولُونَ (167) کفار تو کہا کرتے تھے |
لَوْ أَنَّ عِندَنَا ذِكْرًا مِّنَ الْأَوَّلِينَ (168) کہ اگر ہمارے سامنے اگلے لوگوں کا ذکر ہوتا |
لَكُنَّا عِبَادَ اللَّهِ الْمُخْلَصِينَ (169) تو ہم بھی اللہ کے چیده بندے بن جاتے |
فَكَفَرُوا بِهِ ۖ فَسَوْفَ يَعْلَمُونَ (170) لیکن پھر اس قرآن کے ساتھ کفر کر گئے، پس اب عنقریب جان لیں گے |
وَلَقَدْ سَبَقَتْ كَلِمَتُنَا لِعِبَادِنَا الْمُرْسَلِينَ (171) اور البتہ ہمارا وعده پہلے ہی اپنے رسولوں کے لئے صادر ہو چکا ہے |
إِنَّهُمْ لَهُمُ الْمَنصُورُونَ (172) کہ یقیناً وه ہی مدد کیے جائیں گے |
وَإِنَّ جُندَنَا لَهُمُ الْغَالِبُونَ (173) اور ہمارا ہی لشکر غالب (اور برتر) رہے گا |
فَتَوَلَّ عَنْهُمْ حَتَّىٰ حِينٍ (174) اب آپ کچھ دنوں تک ان سے منھ پھیر لیجئے |
وَأَبْصِرْهُمْ فَسَوْفَ يُبْصِرُونَ (175) اور انہیں دیکھتے رہیئے، اور یہ بھی آگے چل کر دیکھ لیں گے |
أَفَبِعَذَابِنَا يَسْتَعْجِلُونَ (176) کیا یہ ہمارے عذاب کی جلدی مچا رہے ہیں؟ |
فَإِذَا نَزَلَ بِسَاحَتِهِمْ فَسَاءَ صَبَاحُ الْمُنذَرِينَ (177) سنو! جب ہمارا عذاب ان کے میدان میں اتر آئے گا اس وقت ان کی جن کو متنبہ کر دیا گیا تھا بڑی بری صبح ہوگی |
وَتَوَلَّ عَنْهُمْ حَتَّىٰ حِينٍ (178) آپ کچھ وقت تک ان کا خیال چھوڑ دیجئے |
وَأَبْصِرْ فَسَوْفَ يُبْصِرُونَ (179) اور دیکھتے رہئیے یہ بھی ابھی ابھی دیکھ لیں گے |
سُبْحَانَ رَبِّكَ رَبِّ الْعِزَّةِ عَمَّا يَصِفُونَ (180) پاک ہے آپ کا رب جو بہت بڑی عزت واﻻ ہے ہر اس چیز سے (جو مشرک) بیان کرتے ہیں |
وَسَلَامٌ عَلَى الْمُرْسَلِينَ (181) پیغمبروں پر سلام ہے |
وَالْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ (182) اور سب طرح کی تعریف اللہ کے لئے ہے جو سارے جہان کا رب ہے |