وَالشَّمْسِ وَضُحَاهَا (1) قسم ہے سورج کی اور اس کی دھوپ کی |
وَالْقَمَرِ إِذَا تَلَاهَا (2) قسم ہے چاند کی جب اس کے پیچھے آئے |
وَالنَّهَارِ إِذَا جَلَّاهَا (3) قسم ہے دن کی جب سورج کو نمایاں کرے |
وَاللَّيْلِ إِذَا يَغْشَاهَا (4) قسم ہے رات کی جب اسے ڈھانﭗ لے |
وَالسَّمَاءِ وَمَا بَنَاهَا (5) قسم ہے آسمان کی اور اس کے بنانے کی |
وَالْأَرْضِ وَمَا طَحَاهَا (6) قسم ہے زمین کی اور اسے ہموار کرنے کی |
وَنَفْسٍ وَمَا سَوَّاهَا (7) قسم ہے نفس کی اور اسے درست بنانے کی |
فَأَلْهَمَهَا فُجُورَهَا وَتَقْوَاهَا (8) پھر سمجھ دی اس کو بدکاری کی اور بچ کر چلنے کی |
قَدْ أَفْلَحَ مَن زَكَّاهَا (9) جس نے اسے پاک کیا وه کامیاب ہوا |
وَقَدْ خَابَ مَن دَسَّاهَا (10) اور جس نے اسے خاک میں ملا دیا وه ناکام ہوا |
كَذَّبَتْ ثَمُودُ بِطَغْوَاهَا (11) (قوم) ﺛمود نے اپنی سرکشی کے باعﺚ جھٹلایا |
إِذِ انبَعَثَ أَشْقَاهَا (12) جب ان میں کا بڑا بدبخت اٹھ کھڑا ہوا |
فَقَالَ لَهُمْ رَسُولُ اللَّهِ نَاقَةَ اللَّهِ وَسُقْيَاهَا (13) انہیں اللہ کے رسول نے فرما دیا تھا کہ اللہ تعالیٰ کی اونٹنی اور اس کے پینے کی باری کی (حفاﻇت کرو) |
فَكَذَّبُوهُ فَعَقَرُوهَا فَدَمْدَمَ عَلَيْهِمْ رَبُّهُم بِذَنبِهِمْ فَسَوَّاهَا (14) ان لوگوں نے اپنے پیغمبر کو جھوٹا سمجھ کر اس اونٹنی کی کوچیں کاٹ دیں، پس ان کے رب نے ان کے گناہوں کے باعﺚ ان پر ہلاکت ڈالی اور پھر ہلاکت کو عام کر دیا اور اس بستی کو برابر کردیا |
وَلَا يَخَافُ عُقْبَاهَا (15) وه نہیں ڈرتا اس کے تباه کن انجام سے |