القرآن باللغة الأوردية - سورة الزلزلة مترجمة إلى اللغة الأوردية، Surah Zalzalah in Urdu. نوفر ترجمة دقيقة سورة الزلزلة باللغة الأوردية - Urdu, الآيات 8 - رقم السورة 99 - الصفحة 599.
إِذَا زُلْزِلَتِ الْأَرْضُ زِلْزَالَهَا (1) جب زمین اپنی پوری شدت کے ساتھ ہلا ڈالی جائے گی |
وَأَخْرَجَتِ الْأَرْضُ أَثْقَالَهَا (2) اور زمین اپنے اندر کے سارے بوجھ نکال کر باہر ڈال دے گی |
وَقَالَ الْإِنسَانُ مَا لَهَا (3) اور انسان کہے گا کہ یہ اِس کو کیا ہو رہا ہے |
يَوْمَئِذٍ تُحَدِّثُ أَخْبَارَهَا (4) اُس روز وہ اپنے (اوپر گزرے ہوئے) حالات بیان کرے گی |
بِأَنَّ رَبَّكَ أَوْحَىٰ لَهَا (5) کیونکہ تیرے رب نے اُسے (ایساکرنے کا) حکم دیا ہوگا |
يَوْمَئِذٍ يَصْدُرُ النَّاسُ أَشْتَاتًا لِّيُرَوْا أَعْمَالَهُمْ (6) اُس روز لوگ متفرق حالت میں پلٹیں گے تاکہ اُن کے اعمال اُن کو دکھائے جائیں |
فَمَن يَعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ خَيْرًا يَرَهُ (7) پھر جس نے ذرہ برابر نیکی کی ہوگی وہ اس کو دیکھ لے گا |
وَمَن يَعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ شَرًّا يَرَهُ (8) اور جس نے ذرہ برابر بدی کی ہوگی وہ اس کو دیکھ لے گا |