وَاللَّيْلِ إِذَا يَغْشَىٰ (1) قسم ہے رات کی جبکہ وہ چھا جائے |
وَالنَّهَارِ إِذَا تَجَلَّىٰ (2) اور دن کی جبکہ وہ روشن ہو |
وَمَا خَلَقَ الذَّكَرَ وَالْأُنثَىٰ (3) اور اُس ذات کی جس نے نر اور مادہ کو پیدا کیا |
إِنَّ سَعْيَكُمْ لَشَتَّىٰ (4) درحقیقت تم لوگوں کی کوششیں مختلف قسم کی ہیں |
فَأَمَّا مَنْ أَعْطَىٰ وَاتَّقَىٰ (5) تو جس نے (راہ خدا میں) مال دیا اور (خدا کی نافرمانی سے) پرہیز کیا |
وَصَدَّقَ بِالْحُسْنَىٰ (6) اور بھلائی کو سچ مانا |
فَسَنُيَسِّرُهُ لِلْيُسْرَىٰ (7) اس کو ہم آسان راستے کے لیے سہولت دیں گے |
وَأَمَّا مَن بَخِلَ وَاسْتَغْنَىٰ (8) اور جس نے بخل کیا اور (اپنے خدا سے) بے نیازی برتی |
وَكَذَّبَ بِالْحُسْنَىٰ (9) اور بھلائی کو جھٹلایا |
فَسَنُيَسِّرُهُ لِلْعُسْرَىٰ (10) اس کو ہم سخت راستے کے لیے سہولت دیں گے |
وَمَا يُغْنِي عَنْهُ مَالُهُ إِذَا تَرَدَّىٰ (11) اور اُس کا مال آخر اُس کے کس کام آئے گا جبکہ وہ ہلاک ہو جائے؟ |
إِنَّ عَلَيْنَا لَلْهُدَىٰ (12) بے شک راستہ بتانا ہمارے ذمہ ہے |
وَإِنَّ لَنَا لَلْآخِرَةَ وَالْأُولَىٰ (13) اور درحقیقت آخرت اور دنیا، دونوں کے ہم ہی مالک ہیں |
فَأَنذَرْتُكُمْ نَارًا تَلَظَّىٰ (14) پس میں نے تم کو خبردار کر دیا ہے بھڑکتی ہوئی آگ سے |
لَا يَصْلَاهَا إِلَّا الْأَشْقَى (15) اُس میں نہیں جھلسے گا مگر وہ انتہائی بد بخت |
الَّذِي كَذَّبَ وَتَوَلَّىٰ (16) جس نے جھٹلایا اور منہ پھیرا |
وَسَيُجَنَّبُهَا الْأَتْقَى (17) اور اُس سے دور رکھا جائیگا وہ نہایت پرہیزگار |
الَّذِي يُؤْتِي مَالَهُ يَتَزَكَّىٰ (18) جو پاکیزہ ہونے کی خاطر اپنا مال دیتا ہے |
وَمَا لِأَحَدٍ عِندَهُ مِن نِّعْمَةٍ تُجْزَىٰ (19) اُس پر کسی کا کوئی احسان نہیں ہے جس کا بدلہ اُسے دینا ہو |
إِلَّا ابْتِغَاءَ وَجْهِ رَبِّهِ الْأَعْلَىٰ (20) وہ تو صرف اپنے رب برتر کی رضا جوئی کے لیے یہ کام کرتا ہے |
وَلَسَوْفَ يَرْضَىٰ (21) اور ضرور وہ (اُس سے) خوش ہوگا |