القرآن باللغة الأوردية - سورة العاديات مترجمة إلى اللغة الأوردية، Surah Adiyat in Urdu. نوفر ترجمة دقيقة سورة العاديات باللغة الأوردية - Urdu, الآيات 11 - رقم السورة 100 - الصفحة 599.
وَالْعَادِيَاتِ ضَبْحًا (1) قسم ہے اُن (گھوڑوں) کی جو پھنکارے مارتے ہوئے دوڑتے ہیں |
فَالْمُورِيَاتِ قَدْحًا (2) پھر (اپنی ٹاپوں سے) چنگاریاں جھاڑتے ہیں |
فَالْمُغِيرَاتِ صُبْحًا (3) پھر صبح سویرے چھاپہ مارتے ہیں |
فَأَثَرْنَ بِهِ نَقْعًا (4) پھر اس موقع پر گرد و غبار اڑاتے ہیں |
فَوَسَطْنَ بِهِ جَمْعًا (5) پھر اِسی حالت میں کسی مجمع کے اندر جا گھستے ہیں |
إِنَّ الْإِنسَانَ لِرَبِّهِ لَكَنُودٌ (6) حقیقت یہ ہے کہ انسان اپنے رب کا بڑا ناشکرا ہے |
وَإِنَّهُ عَلَىٰ ذَٰلِكَ لَشَهِيدٌ (7) اور وہ خود اِس پر گواہ ہے |
وَإِنَّهُ لِحُبِّ الْخَيْرِ لَشَدِيدٌ (8) اور وہ مال و دولت کی محبت میں بری طرح مبتلا ہے |
۞ أَفَلَا يَعْلَمُ إِذَا بُعْثِرَ مَا فِي الْقُبُورِ (9) تو کیا وہ اُس حقیقت کو نہیں جانتا جب قبروں میں جو کچھ (مدفون) ہے اُسے نکال لیا جائے گا |
وَحُصِّلَ مَا فِي الصُّدُورِ (10) اور سینوں میں جو کچھ (مخفی) ہے اُسے برآمد کر کے اس کی جانچ پڑتال کی جائے گی؟ |
إِنَّ رَبَّهُم بِهِمْ يَوْمَئِذٍ لَّخَبِيرٌ (11) یقیناً اُن کا رب اُس روز اُن سے خوب باخبر ہوگا |