وَالسَّمَاءِ وَالطَّارِقِ (1) قسم ہے آسمان کی اور رات کو نمودار ہونے والے کی |
وَمَا أَدْرَاكَ مَا الطَّارِقُ (2) اور تم کیا جانو کہ وہ رات کو نمودار ہونے والا کیا ہے؟ |
النَّجْمُ الثَّاقِبُ (3) چمکتا ہوا تارا |
إِن كُلُّ نَفْسٍ لَّمَّا عَلَيْهَا حَافِظٌ (4) کوئی جان ایسی نہیں ہے جس کے اوپر کوئی نگہبان نہ ہو |
فَلْيَنظُرِ الْإِنسَانُ مِمَّ خُلِقَ (5) پھر ذرا انسان یہی دیکھ لے کہ وہ کس چیز سے پیدا کیا گیا ہے |
خُلِقَ مِن مَّاءٍ دَافِقٍ (6) ایک اچھلنے والے پانی سے پیدا کیا گیا ہے |
يَخْرُجُ مِن بَيْنِ الصُّلْبِ وَالتَّرَائِبِ (7) جو پیٹھ اور سینے کی ہڈیوں کے درمیان سے نکلتا ہے |
إِنَّهُ عَلَىٰ رَجْعِهِ لَقَادِرٌ (8) یقیناً وہ (خالق) اُسے دوبارہ پیدا کرنے پر قادر ہے |
يَوْمَ تُبْلَى السَّرَائِرُ (9) جس روز پوشیدہ اسرار کی جانچ پڑتال ہوگی |
فَمَا لَهُ مِن قُوَّةٍ وَلَا نَاصِرٍ (10) اُس وقت انسان کے پاس نہ خود اپنا کوئی زور ہوگا اور نہ کوئی اس کی مدد کرنے والا ہوگا |
وَالسَّمَاءِ ذَاتِ الرَّجْعِ (11) قسم ہے بارش برسانے والے آسمان کی |
وَالْأَرْضِ ذَاتِ الصَّدْعِ (12) اور (نباتات اگتے وقت) پھٹ جانے والی زمین کی |
إِنَّهُ لَقَوْلٌ فَصْلٌ (13) یہ ایک جچی تلی بات ہے |
وَمَا هُوَ بِالْهَزْلِ (14) ہنسی مذاق نہیں ہے |
إِنَّهُمْ يَكِيدُونَ كَيْدًا (15) یہ لوگ چالیں چل رہے ہیں |
وَأَكِيدُ كَيْدًا (16) اور میں بھی ایک چال چل رہا ہوں |
فَمَهِّلِ الْكَافِرِينَ أَمْهِلْهُمْ رُوَيْدًا (17) پس چھوڑ دو اے نبیؐ، اِن کافروں کو اک ذرا کی ذرا اِن کے حال پر چھوڑ دو |