سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى (1) (اے نبیؐ) اپنے رب برتر کے نام کی تسبیح کرو |
الَّذِي خَلَقَ فَسَوَّىٰ (2) جس نے پیدا کیا اور تناسب قائم کیا |
وَالَّذِي قَدَّرَ فَهَدَىٰ (3) جس نے تقدیر بنائی پھر راہ دکھائی |
وَالَّذِي أَخْرَجَ الْمَرْعَىٰ (4) جس نے نباتات اگائیں |
فَجَعَلَهُ غُثَاءً أَحْوَىٰ (5) پھر اُن کو سیاہ کوڑا کرکٹ بنا دیا |
سَنُقْرِئُكَ فَلَا تَنسَىٰ (6) ہم تمہیں پڑھوا دیں گے، پھر تم نہیں بھولو گے |
إِلَّا مَا شَاءَ اللَّهُ ۚ إِنَّهُ يَعْلَمُ الْجَهْرَ وَمَا يَخْفَىٰ (7) سوائے اُس کے جو اللہ چاہے، وہ ظاہر کو بھی جانتا ہے اور جو کچھ پوشیدہ ہے اُس کو بھی |
وَنُيَسِّرُكَ لِلْيُسْرَىٰ (8) اور ہم تمہیں آسان طریقے کی سہولت دیتے ہیں |
فَذَكِّرْ إِن نَّفَعَتِ الذِّكْرَىٰ (9) لہٰذا تم نصیحت کرو اگر نصیحت نافع ہو |
سَيَذَّكَّرُ مَن يَخْشَىٰ (10) جو شخص ڈرتا ہے وہ نصیحت قبول کر لے گا |
وَيَتَجَنَّبُهَا الْأَشْقَى (11) اور اس سے گریز کریگا وہ انتہائی بد بخت |
الَّذِي يَصْلَى النَّارَ الْكُبْرَىٰ (12) جو بڑی آگ میں جائے گا |
ثُمَّ لَا يَمُوتُ فِيهَا وَلَا يَحْيَىٰ (13) پھر نہ اس میں مرے گا نہ جیے گا |
قَدْ أَفْلَحَ مَن تَزَكَّىٰ (14) فلاح پا گیا وہ جس نے پاکیزگی اختیار کی |
وَذَكَرَ اسْمَ رَبِّهِ فَصَلَّىٰ (15) اور اپنے رب کا نام یاد کیا پھر نماز پڑھی |
بَلْ تُؤْثِرُونَ الْحَيَاةَ الدُّنْيَا (16) مگر تم لوگ دنیا کی زندگی کو ترجیح دیتے ہو |
وَالْآخِرَةُ خَيْرٌ وَأَبْقَىٰ (17) حالانکہ آخرت بہتر ہے اور باقی رہنے والی ہے |
إِنَّ هَٰذَا لَفِي الصُّحُفِ الْأُولَىٰ (18) یہی بات پہلے آئے ہوئے صحیفوں میں بھی کہی گئی تھی |
صُحُفِ إِبْرَاهِيمَ وَمُوسَىٰ (19) ابراہیمؑ اور موسیٰؑ کے صحیفوں میں |