اقْرَأْ بِاسْمِ رَبِّكَ الَّذِي خَلَقَ (1) پڑھو (اے نبیؐ) اپنے رب کے نام کے ساتھ جس نے پیدا کیا |
خَلَقَ الْإِنسَانَ مِنْ عَلَقٍ (2) جمے ہوئے خون کے ایک لوتھڑے سے انسان کی تخلیق کی |
اقْرَأْ وَرَبُّكَ الْأَكْرَمُ (3) پڑھو، اور تمہارا رب بڑا کریم ہے |
الَّذِي عَلَّمَ بِالْقَلَمِ (4) جس نے قلم کے ذریعہ سے علم سکھایا |
عَلَّمَ الْإِنسَانَ مَا لَمْ يَعْلَمْ (5) انسان کو وہ علم دیا جسے وہ نہ جانتا تھا |
كَلَّا إِنَّ الْإِنسَانَ لَيَطْغَىٰ (6) ہرگز نہیں، انسان سرکشی کرتا ہے |
أَن رَّآهُ اسْتَغْنَىٰ (7) اِس بنا پر کہ وہ اپنے آپ کو بے نیاز دیکھتا ہے |
إِنَّ إِلَىٰ رَبِّكَ الرُّجْعَىٰ (8) پلٹنا یقیناً تیرے رب ہی کی طرف ہے |
أَرَأَيْتَ الَّذِي يَنْهَىٰ (9) تم نے دیکھا اُس شخص کو |
عَبْدًا إِذَا صَلَّىٰ (10) جو ایک بندے کو منع کرتا ہے جبکہ وہ نماز پڑھتا ہو؟ |
أَرَأَيْتَ إِن كَانَ عَلَى الْهُدَىٰ (11) تمہارا کیا خیال ہے اگر (وہ بندہ) راہ راست پر ہو |
أَوْ أَمَرَ بِالتَّقْوَىٰ (12) یا پرہیزگاری کی تلقین کرتا ہو؟ |
أَرَأَيْتَ إِن كَذَّبَ وَتَوَلَّىٰ (13) تمہارا کیا خیال ہے اگر (یہ منع کرنے والا شخص حق کو) جھٹلاتا اور منہ موڑتا ہو؟ |
أَلَمْ يَعْلَم بِأَنَّ اللَّهَ يَرَىٰ (14) کیا وہ نہیں جانتا کہ اللہ دیکھ رہا ہے؟ |
كَلَّا لَئِن لَّمْ يَنتَهِ لَنَسْفَعًا بِالنَّاصِيَةِ (15) ہرگز نہیں، اگر وہ باز نہ آیا تو ہم اس کی پیشانی کے بال پکڑ کر اسے کھینچیں گے |
نَاصِيَةٍ كَاذِبَةٍ خَاطِئَةٍ (16) اُس پیشانی کو جو جھوٹی اور سخت خطا کار ہے |
فَلْيَدْعُ نَادِيَهُ (17) وہ بلا لے اپنے حامیوں کی ٹولی کو |
سَنَدْعُ الزَّبَانِيَةَ (18) ہم بھی عذاب کے فرشتوں کو بلا لیں گے |
كَلَّا لَا تُطِعْهُ وَاسْجُدْ وَاقْتَرِب ۩ (19) ہرگز نہیں، اُس کی بات نہ مانو اور سجدہ کرو اور (اپنے رب کا) قرب حاصل کرو |