عَبَسَ وَتَوَلَّىٰ (1) ترش رو ہوا، اور بے رخی برتی |
أَن جَاءَهُ الْأَعْمَىٰ (2) اِس بات پر کہ وہ اندھا اُس کے پاس آ گیا |
وَمَا يُدْرِيكَ لَعَلَّهُ يَزَّكَّىٰ (3) تمہیں کیا خبر، شاید وہ سدھر جائے |
أَوْ يَذَّكَّرُ فَتَنفَعَهُ الذِّكْرَىٰ (4) یا نصیحت پر دھیان دے، اور نصیحت کرنا اس کے لیے نافع ہو؟ |
أَمَّا مَنِ اسْتَغْنَىٰ (5) جو شخص بے پروائی برتتا ہے |
فَأَنتَ لَهُ تَصَدَّىٰ (6) اس کی طرف تو تم توجہ کرتے ہو |
وَمَا عَلَيْكَ أَلَّا يَزَّكَّىٰ (7) حالانکہ اگر وہ نہ سدھرے تو تم پر اس کی کیا ذمہ داری ہے؟ |
وَأَمَّا مَن جَاءَكَ يَسْعَىٰ (8) اور جو خود تمہارے پاس دوڑا آتا ہے |
وَهُوَ يَخْشَىٰ (9) اور وہ ڈر رہا ہوتا ہے |
فَأَنتَ عَنْهُ تَلَهَّىٰ (10) اس سے تم بے رخی برتتے ہو |
كَلَّا إِنَّهَا تَذْكِرَةٌ (11) ہرگز نہیں، یہ تو ایک نصیحت ہے |
فَمَن شَاءَ ذَكَرَهُ (12) جس کا جی چاہے اِسے قبول کرے |
فِي صُحُفٍ مُّكَرَّمَةٍ (13) یہ ایسے صحیفوں میں درج ہے جو مکرم ہیں |
مَّرْفُوعَةٍ مُّطَهَّرَةٍ (14) بلند مرتبہ ہیں، پاکیزہ ہیں |
بِأَيْدِي سَفَرَةٍ (15) معزز اور نیک کاتبوں کے |
كِرَامٍ بَرَرَةٍ (16) ہاتھوں میں رہتے ہیں |
قُتِلَ الْإِنسَانُ مَا أَكْفَرَهُ (17) لعنت ہو انسان پر، کیسا سخت منکر حق ہے یہ |
مِنْ أَيِّ شَيْءٍ خَلَقَهُ (18) کس چیز سے اللہ نے اِسے پیدا کیا ہے؟ |
مِن نُّطْفَةٍ خَلَقَهُ فَقَدَّرَهُ (19) نطفہ کی ایک بوند سے اللہ نے اِسے پیدا کیا، پھر اِس کی تقدیر مقرر کی |
ثُمَّ السَّبِيلَ يَسَّرَهُ (20) پھر اِس کے لیے زندگی کی راہ آسان کی |
ثُمَّ أَمَاتَهُ فَأَقْبَرَهُ (21) پھر اِسے موت دی اور قبر میں پہنچایا |
ثُمَّ إِذَا شَاءَ أَنشَرَهُ (22) پھر جب چاہے وہ اِسے دوبارہ اٹھا کھڑا کرے |
كَلَّا لَمَّا يَقْضِ مَا أَمَرَهُ (23) ہرگز نہیں، اِس نے وہ فرض ادا نہیں کیا جس کا اللہ نے اِسے حکم دیا تھا |
فَلْيَنظُرِ الْإِنسَانُ إِلَىٰ طَعَامِهِ (24) پھر ذرا انسان اپنی خوراک کو دیکھے |
أَنَّا صَبَبْنَا الْمَاءَ صَبًّا (25) ہم نے خوب پانی لنڈھایا |
ثُمَّ شَقَقْنَا الْأَرْضَ شَقًّا (26) پھر زمین کو عجیب طرح پھاڑا |
فَأَنبَتْنَا فِيهَا حَبًّا (27) پھر اُس کے اندر اگائے غلے |
وَعِنَبًا وَقَضْبًا (28) اور انگور اور ترکاریاں |
وَزَيْتُونًا وَنَخْلًا (29) اور زیتون اور کھجوریں |
وَحَدَائِقَ غُلْبًا (30) اور گھنے باغ |
وَفَاكِهَةً وَأَبًّا (31) اور طرح طرح کے پھل، اور چارے |
مَّتَاعًا لَّكُمْ وَلِأَنْعَامِكُمْ (32) تمہارے لیے اور تمہارے مویشیوں کے لیے سامان زیست کے طور پر |
فَإِذَا جَاءَتِ الصَّاخَّةُ (33) آخرکار جب وہ کان بہرے کر دینے والی آواز بلند ہوگی |
يَوْمَ يَفِرُّ الْمَرْءُ مِنْ أَخِيهِ (34) اُس روز آدمی اپنے بھائی |
وَأُمِّهِ وَأَبِيهِ (35) اور اپنی ماں اور اپنے باپ |
وَصَاحِبَتِهِ وَبَنِيهِ (36) اور اپنی بیوی اور اپنی اولاد سے بھاگے گا |
لِكُلِّ امْرِئٍ مِّنْهُمْ يَوْمَئِذٍ شَأْنٌ يُغْنِيهِ (37) ان میں سے ہر شخص پر اس دن ایسا وقت آ پڑے گا کہ اسے اپنے سوا کسی کا ہوش نہ ہوگا |
وُجُوهٌ يَوْمَئِذٍ مُّسْفِرَةٌ (38) کچھ چہرے اُس روز دمک رہے ہوں گے |
ضَاحِكَةٌ مُّسْتَبْشِرَةٌ (39) ہشاش بشاش اور خوش و خرم ہوں گے |
وَوُجُوهٌ يَوْمَئِذٍ عَلَيْهَا غَبَرَةٌ (40) اور کچھ چہروں پر اس روز خاک اڑ رہی ہوگی |
تَرْهَقُهَا قَتَرَةٌ (41) اور کلونس چھائی ہوئی ہوگی |
أُولَٰئِكَ هُمُ الْكَفَرَةُ الْفَجَرَةُ (42) یہی کافر و فاجر لوگ ہوں گے |